گوادر کی گریجوایٹ سہیلوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
گوادر کی تاریخ میں پہلی بار 3 سہیلوں نے مل کر ٹی کیفے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے جی ڈی اے پارک میں اسٹال لگا کر اپنی کاروبار کی ابتدا کی اور کاروبار چل پڑا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ان لڑکیوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان خواتین کی بھرپور معاونت بھی کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
3 سہیلوں گوادر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گوادر
پڑھیں:
طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
کراچی (اوصاف نیوز)فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ گوادر کیلئے پرواز سے قبل عملے نے طیارے میںفنی خرابی کا پتہ چلا لیا جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔
طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے کراچی کی واحد پرواز پی کے 504 بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
چمن بارڈر سے 41 ہزار افغان باشندے وطن واپس روانہ