190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اقصیٰ شاہد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو انکی پارٹی اور لوگ جیل کے اندر مروانا چاہتے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے،خان صاحب ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،20 جنوری سےپہلے تحریک انصاف کیلئے سرپرائز آئے گا۔
سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں پاکستانی قوم کو بتانا ضروری ہے،عمران خان کو انکی پارٹی اور لوگ جیل کے اندر مروانا چاہتے ہیں،اس ملک میں اگر لیڈر کو کچھ ہوجائے تو چالیس پچاس سال تک پارٹی سیاست چل جاتی ہے ،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، پاپولر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ آسمانی مخلوق ہیں،آپ نے ریاست کی تنصیبات کو آگ لگا دی،آپ سمجھ رہے تھے بدمعاشی کے ذریعے مسائل ہونگے ،پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اب کشکول لیکر کھڑے ہوگئے ہیں،کلیئر ہوگیا کہ بیک گراؤنڈ میں کوئی مذاکرات چل رہے ہیں۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز بند
ان کاکہناتھا کہ اس پورے خطے کے اندر پاکستان کا بہتر مستقبل ہے ،خوش قسمتی سے ہمیں ایسا سپہ سالار مل گیا ہے جس پر دنیا اعتماد کرتی ہے،بہت جلد عالمی طور پر ہوائیں پاکستان کے حق میں چلیں گی۔
فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ میں دو سال سے بتاتا رہا ہوں کہ جیل میں عمران کو انکی پارٹی کے لوگ مروانے کی کوشش کررہے ہیں، بیرونی اور اندرونی بہت پریشر ہے، میں نے ساڑھے تین چار سال پہلے عمران خان کو منع کیا تھا، عمران خان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میں عمران خان کو بتایا تھا کہ آپ کیس میں نیب میں پھنس سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آپ مشہور ہوگئے تو اس کا ہرگز مطلب نہیں تھا کہ آپ قانون سے بالاتر ہیں، ہماری فوج نے ہماری پولیس نے بہت خون دیا ہے ،لیکن اب اس خون کی تعبیر ہمارے خطے میں نظر آنے جارہا ہے۔
153 اے کیو آئی کے ساتھ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی20جنوری پر نظریں ٹکا کر بیٹھی ہوئی ہے پر انہیں مایوسی ہوگی،پی ٹی آئی کو کشکول سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،کل پیر سے پاکستان کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہونگی،ان کاکہناتھا کہ آرمی چیف کی کاوشیں ہیں اگر حکومت کریڈٹ لینا چاہے تو اُنکی مرضی،پی ٹی آئی کیلئے جو فوج بُری تھی اب اچھی ہو گئی ہے ،اقتدار کی عروج پر عمران خان کو بتادیا تھا یہ نیب کا کیس ہے آپ جیل جائیں گے ۔
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
فیصل واوڈا نے کہاکہ بیک ڈور ڈپلومیسی کی وجہ سے عالمی طور پر پاکستان ڈو مور کی جگہ اب “ہمارے لیے کیا” کی پوزیشن میں آ گیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہوں،جرم کی سزا ہی ہوتی ہے پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جاتے،اب کہانی شروع ہوئی ہے ،ارشدشریف کا کیس باقی ہے ،پی ٹی آئی اور عمران خان کی آگ بڑھائی جارہی ہے ،میں ان سے کہتاہوں وہ عمران خان بچائے ،20جنوری کا ٹرمپ کارڈ ختم ہوگیا ہے،انہوں نے کہاکہ میری رفتار آپ نے دیکھی ہے ،میری منزل سینیٹ کی رکنیت نہیں،کل سے آپ میری مزید رفتار دیکھیں گے ،صحافی کے سوال ’’ایوان بالا کیسے پہنچے ؟‘‘کے جواب میں کہا کہ جیسے آپ کے پاس پہنچ گیا،ان کاکہناتھا کہ خان صاحب ٹرمپ کا انتظار چھوڑ دیں،خان صاحب ٹرمپ کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں،20 جنوری سے پہلے تحریک انصاف کیلئے سرپرائز آئے گا۔
نوین الحق کا پی ایس ایل 10 سے دستبردار ہونے کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمران خان کو پی ٹی آئی کو فیصل واوڈا کیس میں ٹرمپ کا تھا کہ
پڑھیں:
20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کراورحکومت اکڑ کر مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
اسلام آباد:عمران کوسزاہوئی توپی ٹی آئی حکومت کو برا کہنے لگے گی، مذہبی کارڈ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ حکومت اور پی ٹی آئی چاہتے ہیں عمران جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کریگا، نجی ٹی وی سے گفتگو
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔ عمران خان کوسزاہوئی تو پی ٹی آئی حکومت کو براکہنا شروع کردے گی۔ ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے فارم 47کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں۔
آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے۔ حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں۔ یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاؤں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں۔
آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات کسی کیلئے باعث پریشانی نہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا مذاکرات میں سمجھتا ہوں 20جنوری کے بعد شروع ہوں گے، ابھی مذاق ہورہا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔