دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے یو اے ای میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے دوستوں ورشتہ داروں کو بلانے کیلئے آن لائن ویزاسروس متعارف کروادی، یہ ویزا سروس30سے 90 دنوں تک کارآمد ہوگی اور قیام کے دوران مزید توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔۔ آن لائن ویزاسروس کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہری کو اپنا تصدیقی پاسپورٹ ،ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ سمیت سفری ٹکٹ کی تمام تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس ویزا سروس کے حصول کی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا غیر ملکی باشندوں کے نہایت قریبی رشتہ داروں کیلئے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آن لائن سروس کے تحت ایک بار یا اس سے زیادہ مرتبہ یو اے ای میں آنے والے افراد کیلئے اس ویزا سروس کی مدت 30سے 90دنوں تک رہتی ہے۔

مزید قیام کے دوران توسیع کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ وہ یو اے ای میں آنے والے شہریوں کو مقررہ ٹائم سے زیادہ قیام کرنے اور جرمانے سے بچنے کیلئے اپنے ویزا کی مدت تک یہاں رہنے پر زوردیا جاتا ہے۔درخواست دینے والے افراد کلائنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپلیکیشن پر اپنی ڈیجیٹل شناخت کو ظاہر کرکے دی گئی مطلوبہ ویزہ کی قسم اور مدت کا انتخاب کرکے اپنی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کے بعد اپنی درخواست جمع کر کے آسانی سے اس سروس کو حاصل کر سکتے ہیں۔

آن لائن ویزا سروس کے حصول کیلئے درخواست گزار کے پاس6 ماہ سے زیادہ کا درست پاسپورٹ، سفری ٹکٹ، درست ہیلتھ انشورنس، اور ویزا ہولڈر کا متحدہ عرب امارات کے شہری کا دوست یا رشتہ دار یا فرسٹ یا سیکنڈ ڈگری کا غیر ملکی رہائشی ہونا ضروری ہے جبکہ غیر ملکی شہریوں کو اتھارٹی کی طرف سے درجہ بندی کے مطابق پہلے یا دوسرے درجے کی نوکری کرنی چاہیے۔

متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ اس ویزا سروس کو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو دوبارہ ملانے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے کمیونٹی میں معیار زندگی بہتر ہو گا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصداپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے اوروہاں رہنے اور سرمایہ کاری کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

سہیل سعید الخیلی نے آن لائن سروس ویزا کی مخصوص مدت پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ زیادہ قیام یا ملک چھوڑنے میں ناکامی جیسی خلاف ورزیوں پر انتظامی جرمانے بھی لاگو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصدرشتہ داروں کوآپس میں ملانے کی سہولت فراہم کرنا اوریہاں آنے والوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات کیلئے درخواست درخواست دی رشتہ داروں ویزا سروس یو اے ای آن لائن سروس کے

پڑھیں:

شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔

نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔

اس کے ساتھ کراچی کیلئے 3 ، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ایک ایک موٹرسائیکل مختص کی گئی ہے۔

نئی سہولت کے حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ بائیک سروس کے نمائندے بیک پیک (پراسیس کے آلات) سے لیس ہوں گے اورسہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک ہزار روپےفیس مقرر کردی گئی ہے، جس میں فیس میں 825 روپے سروس اور 175 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:صارم کے والد کو تاوان کی کالز کس نے کی ؟ حقیقت سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • نادرا کی کراچی میں نئی سروس متعارف؛ شہریوں کی سہولت کا بڑا اقدام
  •    امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک 
  • متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور
  • متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کی تصدیق کردی، اسٹیٹ بینک
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی
  • عرب امارات کے گولڈن ویزا کےکیا کیا حیران کن فوائد ؟آپ کیسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟جانیں
  • وزیر اعظم 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے