مسجد نبوی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کروانے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔ 

اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔

اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔

اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہجوم، بے نظمی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضائع ہونے سے بچا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ میں افطاری کروانے کی خواہش مندوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی ایک پورٹل کا آغاز کیا تھا۔

جس کے ذریعے افراد کو ایک اور اداروں کو افطار کرانے کی 10 سروس سائٹ منتخب کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ افطاری کی فراہمی میں دائمی بیماریوں اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے کم کیلوریز والے کھانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر ایکسائز سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہری 15 مئی تک پرانی نمبر پلیٹ کو سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ سے تبدیل کروالیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں  ٹریفک حادثات کو لسانی فسادات کروانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • واٹس ایپ میں حالیہ دنوں میں متعارف کرائے جانے والے 6 نئے فیچرز
  • ٹک ٹاک کا والدین کے لئے زبردست فیچر متعارف
  • کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع
  • گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ ہے، طاہر اشرفی
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی
  • امن تباہ کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے ، آفاق احمد