حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی ، ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپے جبکہ گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
ای سی سی اجلاس میں نیشنل فوڈ سیفٹی پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ، اتھارٹی کےقیام کیلئے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ، اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 93 کروڑکی گرانٹ منظور کی گئی ہے ۔یہ فنڈز پہلے سے منظور شدہ 3.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔
لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔
جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے کئی مرتبہ پنجاب پر حملہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی تھی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 2018ء کے بعد معیشت کو تباہی سے دوچار کیا گیا، معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے، مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں۔