2025-01-22@19:12:41 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«آٹھ فروری»:

    اپنے بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ پورے ملک میں جلسے و جلوس کے ذریعے فسطائی حکومت سے استعفیٰ، آئینی ترمیم کی خاتمے اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سب سے متنازعہ انتخابات تھے۔ جن میں الیکشن کمیشن جو آئینی طور پر ایک خود مختار ادارہ ہے، کی مکمل خاموش حمایت سے زر...
    پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کر دیئے ہیں۔ 9مئی اور 26نومبر کے حادثات کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں اور عمران خان کو رہا کیا جائے۔ انکوائری کمیشن کے مطالبے اور ملاقات کے بعد رانا ثناءاللہ اور عرفان صدیقی نے پریس کانفرنس کی جبکہ دوسری طرف صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں فریقین کی گفتگو سے کوئی تازہ ہوا کا جھونکا نہیں آیا۔ الزام تراشیاں ہوئیں، دونوں نے ایک دوسرے کو مذاکرات سے بھاگنے کا طعنہ دیا۔ پی ٹی آئی کی غیر سنجیدگی کھل کر سامنے آ گئی ہے، ان کے مطالبات اور ان پر حکومت کا تبصرہ واضح کر...
    شہر قائد میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 11 بجے تک شہر کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔ کراچی میں 13 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ دن میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
    سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ اے این پی نے کہا کہ پختونخوا بارود کا ڈھیر بنا ہوا ہے، صوبہ کو جان بوجھ کر دوبارہ بارود کا ڈھیر بنایا جارہا ہے، پختونوں کا مسئلہ پچاس سال پرانا ہے، ریاست نے ہمارے لئے یہ مسئلہ بنایا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں آگ لگی ہوئی تھی اور صوبے کا وزیراعلی قیدی نمبر آٹھ سو چور کے لیے نکلا ہوا تھا۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا...
    کراچی (آن لائن)کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجہ حرارت 13.5 اور بن قاسم میں 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    ---فائل فوٹو ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر درجۂ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر  12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجۂ حرارت  13.5 اور بن قاسم میں 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی: تیز ہوائیں، سردی بڑھ گئی، کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 14.5 ریکارڈشہرِ کراچی میں تیز ہوائیں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے...
    بظاہر سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا مشکل مگر بہادری کا کام ہے لیکن کے صحت پر اثرات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ٹھنڈا پانی سنتے ہی زیادہ تر لوگ کانپنے لگتے ہیں، لیکن اگر تھوڑی بہادری دکھائی جائے تو ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیرت انگیز فوائد آپ کو چونکا سکتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی جسم کو گرم رکھنے کے لیے خون کی روانی کو تیز کرتا ہے، جس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اسی طرح ٹھنڈے پانی کے اثر سے مدافعتی نظام مزید مضبوط ہو جاتا ہے، جس کی بدولت عام بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قیدی نمبر 804 کو رہا کردے، اسطرح پی ٹی آئی کا مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی کوئی بات تو مان لے، پی ٹی آئی قیدی نمبر آٹھ سو چار کو رہا کروانا چاہتی ہے، حکومت جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے اسے رہا کردے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے جو بھی قیدی نمبر آٹھ سو چار ہے وہ رہا ہوجائے گا اور یہ چپ کرجائیں گے۔ قادر پٹیل کے اس مشورے پر ایوان میں قہقے لگے۔...
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سردی کی شدت بدستور موجود ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ آج دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سردی کی شدت بدستور موجود ہے جب کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شہر میں آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 1500 میٹر ریکارڈ ہوئی۔...
    بھارتی ریاست دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی ہے۔ بیان بازی بڑھتے بڑھتے الزامات تک پہنچ گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سپریمو اور دہلی کے سابق وزیرِاعلیٰ اروِند کیجری وال کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو جھونپڑیوں میں رہنے والوں سے نفرت ہے۔ اگر وہ دہلی میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تو جھونپڑ پٹیوں کو ختم کردے گی۔ بھارتی وزیرِ داخلہ اَمِت شاہ کے چند حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اروِند کیجری وال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو کیڑے مکوڑے سمجھتی ہے۔ اُس سے یہ امید کبھی نہیں رکھی جاسکتی کہ غریبوں کا بھلا کرے گی، ان کا...
    کراچی: کراچی میں جاری سردی کی لہر تھم گئی تاہم اگلے ہفتے میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں کئی روزسے جاری سردی کی لہر میں کچھ کمی ہوگئی، کراچی کا کم سے کم پارہ سرکاری ویدراسٹیشن(اولڈ ائیرپورٹ،پہلوان گوٹھ)پرگذشتہ روزکے مقابلے میں 2ڈگری اضافے سے12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔ واضح رہے کہ جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کےوقت شہرکی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرصرف ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ شہ کے دیگر ویدراسٹیشن پرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔ جناح ٹرمینل پرائیرپورٹ پرباقی ماندہ شہرکے مقابلے میں سب سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شاہراہ فیصل پر12.5 ڈگری،...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے عمران خان نے نو مئی سے متعلق کورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی ہیں. درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا مجھے سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں اور میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کی...
۱