Al Qamar Online:
2025-02-07@02:38:10 GMT

پنجاب میں دن گرم راتیں ٹھنڈی؛ خشک موسم کب تک رہے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

پنجاب میں دن گرم راتیں ٹھنڈی؛ خشک موسم کب تک رہے گا؟



لاہور:

پنجاب میں دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں جب کہ خشک موسم مزید کتنے دن جاری رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری  ہے جب کہ صبح  کے وقت دھند کا دورانیہ بھی کم ہونے لگا ہے اور راتیں دھند سے کلیئر  ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین  روز تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم جب کہ راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت دھند ٹریفک کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، خشک موسم کے سبب دن قدرے گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

صوبے میں خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک رہنے کے امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • جاپان میں شدید برفباری ،شمال اور مغربی ساحل متاثرہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات
  • جاپان میں شدید برفباری کی پیش گوئی، شمالی اور مغربی ساحل متاثر ہونے کا خدشہ
  • آج بروز بدھ5فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی کا موسم مزید سرد رہے گا یا نہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی
  • رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 
  • لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ