بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں پھر ٹھن گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بھارتی ریاست دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی ہے۔ بیان بازی بڑھتے بڑھتے الزامات تک پہنچ گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سپریمو اور دہلی کے سابق وزیرِاعلیٰ اروِند کیجری وال کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو جھونپڑیوں میں رہنے والوں سے نفرت ہے۔ اگر وہ دہلی میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تو جھونپڑ پٹیوں کو ختم کردے گی۔
بھارتی وزیرِ داخلہ اَمِت شاہ کے چند حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اروِند کیجری وال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو کیڑے مکوڑے سمجھتی ہے۔ اُس سے یہ امید کبھی نہیں رکھی جاسکتی کہ غریبوں کا بھلا کرے گی، ان کا معیارِ زندگی بلند کرنے پر متوجہ ہوگی۔
دہلی اسمبلی کا الیکشن 5 فروری کو ہونے والا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی بیان بازی زور پکڑ رہی ہے۔ حریف جماعتیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔ دہلی کے ایک سلم ایریا کے دورے کے موقع پر اروِند کیجری وال کا کہنا تھا کہ بی جے پی اشرافیہ کی ترجمان اور اُن کے مفادات کی نگہبان ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیرِ داخلہ نے دو دن قبل الزام لگایا تھا کہ اروِند کیجری وال نے دہلی کے چیف منسٹر ہاؤس شیش محال میں ایسے ٹوائلیٹس بنوائے ہیں جو دہلی کی جھونپڑ پٹیوں کے مجموعی لاگت سے زیادہ مہنگے ہیں۔ اروِند کیجری وال کا کہنا ہے کہ بی جے پی الیکشن کے بعد لوگوں کو بھول جاتی ہے اور پھر اگلے الیکشن کی آمد پر اُن سے رابطہ کرتی ہے۔
سلم ایریا شکور بستی میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیجری وال نے کہا کہ بی جے پی امیروں کی پارٹی ہے۔ غریبوں سے اُس کا کیا تعلق؟ وہ صرف امیروں کے بارے میں سوچتی ہے اور اُنہی کے مفادات کی نگران و محافظ بنی رہنا چاہتی ہے۔ بی جے پی کے لیڈر غریبوں کی زمین ہتھیانے میں مصروف رہتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ارو ند کیجری وال بی جے پی
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی انسانی حقوق کے معاملات دیکھے گی
کمیٹی عالمی برادری کے سامنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ رکھے گی۔انسانی حقوق کمیٹی میں رف حسن، عالیہ حمزہ، قاسم سوری اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔ پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔