آٹھ فروری کا احتجاج رکوانے کیلیے حکومت کے پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز )حکومت 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کے لیے متحرک ہوگئی، اپوزیشن کے سامنے مختلف آپشن رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق 8 فروری کا احتجاج رکوانے کے لیے حکومت کے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں پیشگی کے طورپراہم پیشکش بھی کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مثبت پیش رفت کیلیے تحریک انصاف کی قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر ایازصادق پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بحالی پر ملاقات پر راضی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے حکومتی پیشکش سامنے رکھ دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی بجائے کسی ایک جگہ پر جلسہ جلوس کرنے کی اجازت دینے کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی حکومتی رابطوں اور پیشکش پر خاموش ہے اور اس نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت فروری کے مہینے میں سیاسی عدم استحکام، دنگا فساد، توڑ پھوڑ اور پکڑ دھکڑ سے بچنا چاہتی ہے اور پی ٹی آئی کو ملک گیر احتجاج سے باز رکھنے کی پوری کوششش کررہی ہے، اس ضمن میں حکومت کا پی ٹی آئی سے رابطوں کیلیے اسلام آباد میں ایک سفارتخانے سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت فروری میں چار بین الاقوامی میگا ایونٹس کے موقع پر سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہتی ہے، فروری میں یورپین یونین کی طرف سے پاکستان کیلیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا جائزہ لینے کا امکان ہے، دوسری جانب 8 فروری کو لاہور میں دولت مشترکہ کی انٹرنیشنل پارلیمانی کانفرنس ہو رہی ہے۔ اسی طرح فروری کے دوسرے ہفتے میں ترکی کے صدر اردوان پاکستان کے طے شدہ دورے پر آ رہے ہیں، اور فروری کے تیسرے ہفتے میں چیمپئینز ٹرافی کے ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ہورہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا احتجاج رکوانے پی ٹی آئی

پڑھیں:

8 فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، وزیرداخلہ

لاہور:

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے حوالے سے ہم جماعت سے درخواست کریں گے اور اگر اُسے نہ مانا گیا تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔

لاہور کے علاقے پیکیو روڈ پر واقع میگا پاسپورٹ سینٹر کے دورے پر وزیرداخلہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 26 نومبر کو بھی ان سے درخواست کی تھی اور 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے بھی درخواست کریں گے، اگر اب بھی وہ نہیں مانیں گے تو پھر ریاست حرکت میں آئے گی۔

انہوں نے کاہ کہ ملک میں پاسپورٹ کا رش تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا، 14 میگاہ سینٹر مزید بنے گے اور لاہور میں اس طرز کے مزید تین سینٹر بنائے جائیں گے، شملہ پہاڑی سینٹر سینٹر کو  بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں آنے والے دنوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی گی، جو لوگ بیرون ملک صحیح  طریقے سے جا رہے ہیں اگر ان کو یائرپورٹ پر تنگ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے کام ہونا چاہیے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے اور کسٹم میں بڑی تبدیلی نظر آئی گی۔ گجرانوالہ اور گجرات سے بڑی تعداد میں لوگ باہر کے ممالک جا رہے تاہم اب اس حوالے سے ائیر پورٹ پر چیکینگ  سخت کی گئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک ماہ پہلے ہم پاکستان کے پاسپورٹ کا بیک لاک ختم کر دیا ہے۔ نادرا کے ساتھ مل کر چودہ شہروں میں پاسپورٹ آفس بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور میں تین آفس آپریشنل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اتھارٹی بنانے کے حوالے سے ہماری بڑی خواہش ہے وہ جلد مکمل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی پی ٹی آئی سے بیک ڈور بات چیت،8 فروری احتجاج سے متعلق آپشنز دیدیے
  • 8 فروری کا احتجاج رکوانے کیلیے حکومت کے پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف
  • 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، صوابی میں احتجاج ہوگا. عمر ایوب
  • پاکستانی فورسز کا آپریشن، ہلاک دہشتگردوں میں افغان نائب گورنر کا بیٹا بھی شامل ہونے کا انکشاف  
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلیے مقرر
  • 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا، پرامن احتجاج ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • جی ایم، پی این ایس سی کی یومیہ اجرت 27 ہزار، سیکیورٹی اہلکار کی7 ہزار ہونے کا انکشاف
  • 8 فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، وزیرداخلہ
  • سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار