City 42:
2025-03-03@21:24:17 GMT

ایبٹ آباد ؛ ٹھنڈیانی میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

سٹی 42 : ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات میں دو فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے، برف باری سے شدید سردی کی لہر  میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ 

برف باری سے مری روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے دو قریبی عزیز انتقال کرگئے

دوسری جانب شدید برفباری کی وجہ سے  بجلی موصلات کا نظام مفلوج ہو گیا ہے، اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مری میں شدید برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مری میں شدید برفباری جاری رہی، سٹی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ دوران برفباری اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل کر کے آئیں، دوران برفباری گاڑی سلپ ہونے کی صورت میں گاڑی کے ٹائر پر چین کا استعمال کریں، دوران برفباری سردی کی وجہ سے اگر گاڑی میں ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں تو گاڑی کے شیشے تھوڑے کھلے رکھیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوران برفباری گاڑی میں ہیٹر کے استعمال سے اور سلنسر کا منہ برف سے بند ہو جانے سے گاڑی کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے جو صحت کے لئے مضر ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران برفباری اگر کسی جگہ پھسلن کے باعث گاڑی پھنس جاتی ہے تو کسی بھی صورت رات گاڑی میں نہ گزاریں۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران برفباری روڈ کے اوپر گاڑی ہرگز پارک نہ کریں، دوران برفباری پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مری میں شدید برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند
  • ایبٹ اباد گلیات میں 4 روزہ عام تعطیلات
  • گلیات میں شدید برف باری،سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
  • ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند
  • سوات میں شدید برفباری، یخ بستہ ہواؤں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر
  • نجی و سرکاری ادارے 2 روز کے لیے بند کردیے گئے
  • ایبٹ آباد گلیات میں نجی و سرکاری ادارے 2 روز کے لیے بند
  • اٹھ مقام میں شدید برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں