اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رہنے کی

پڑھیں:

پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا، آئندہ دنوں میں موسم کیسا ہوگا؟

لاہور:

پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا جب کہ  آئندہ دنوں میں موسم  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
 

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری  ہے جب کہ  دھند کا دورانیہ بھی دن اور رات کو کم ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 2، 3 روز تک رہنے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا، آئندہ دنوں میں موسم کیسا ہوگا؟
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی ، مر ی ، گلیات میں مطلع ابراآلود رہےگا، محکمہ موسمیات
  • کراچی: درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
  • پنجاب میں دن گرم راتیں ٹھنڈی؛ خشک موسم کب تک رہے گا؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • جاپان میں شدید برفباری ،شمال اور مغربی ساحل متاثرہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات
  • جاپان میں شدید برفباری کی پیش گوئی، شمالی اور مغربی ساحل متاثر ہونے کا خدشہ
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان