لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے عمران خان نے نو مئی سے متعلق کورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی ہیں.

درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا مجھے سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے درخواست کے متن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میں دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں اور میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں.

(جاری ہے)

درخواست میں عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دے یاد رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں سابق وزیر اعظم عمران خان پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جبکہ ان کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں.

لاہورہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے. ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مقدمات میں ضمانت

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کا باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری

رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں، آئے روز آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات نہیں کررہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے پالیسی بنانے اور انتظامیہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہریوں میں خوف و ہراس

دوران سماعت آوارہ کتوں کے حوالے سے سرکاری پالیسی عدالت میں پیش کی، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی اور انتظامیہ کو باؤلے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آوارہ کتے باؤلے کتے پاگل کتے پنجاب حکومت تلف لاہور ہائیکورٹ

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور
  • لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز
  • بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست، پولیس کونوٹس جاری، جواب طلب
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری
  • پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیدی
  • پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے
  • بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ، 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • لاہور ہائیکورٹ کا باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم