Jasarat News:
2025-02-01@16:57:13 GMT

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت کم ہوگیا

کراچی: یخ بستہ ہواؤں کی واپسی سے شہر قائد کا موسم دوبارہ سرد ہوگیا اور گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث صبح کے وقت ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں فرق دیکھا گیا، جس کے مطابق جناح ٹرمینل پر9.

7 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستانِ جوہر میں 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور شاہراہ فیصل پر 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں آئندہ دنوں موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی توقع ہے۔

شہر میں ہوائیں شمال مشرقی سمت سے چلتی رہیں گی جب کہ وسطی اور بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ ماہرین نے کراچی کے شہریوں کو آئندہ چند دنوں تک سردی سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ

پڑھیں:

لاہور: ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق

علامتی کولاج فوٹو

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹک ٹاک کےلیے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق 20 سال کا ٹک ٹاکر عبدالرحمان نانی کے گھر آیا ہوا تھا جہاں وہ پستول کے ساتھ ویڈیو بنارہا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ ٹک ٹاکر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، اگلے چند روز میں راتیں خنک رہنے کا امکان
  • بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
  • کراچی میں سردی سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
  • سردی برقرار، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش، برفباری کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا
  • لاہور: ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی چلنے سے جاں بحق
  • کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ
  • کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ، سردی کم ہوگئی