آٹھ فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
آٹھ فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کیا گیا، 8فروری 2024 کو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس ملا، 4 سال میں کرپشن کی اعلی مثالیں قائم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک کرپشن کے اندھیروں میں چلا گیا، مخالفین نے ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، ملک میں مہنگائی عروج پر تھی، لوگ ریلیف سے محروم تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملکی معیشت کو سنبھالا، مہنگائی کو 38 فیصد سے 4 فیصد پر لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں خارجہ پالیسی کو تباہ اور دوست ممالک کو ناراض کر دیا گیا، آج ن لیگ کی حکومت کی کوششوں سے دوست ممالک دوبارہ رجوع کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی، آج سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے، آج ملک ترقی کر رہا ہے تو اس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے جیسی ترقی کی اس کی مثال نہیں، مریم نواز کا کوئی بھی ایک منصوبہ ایسا نہیں جس کا پہلے اعلان کیا گیا ہو، پی ٹی آئی کے دور میں منصوبوں کے صرف اعلانات کئے گئے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپس اور سکالر شپس دی جا رہی ہیں، مفت ادویات اور صحت کی سہولیات میسر ہیں، پنجاب میں بی ایچ یوز کو ری ویمپ کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے گزشتہ 9 ماہ میں سموگ کو کنٹرول کیا گیا، جس طرح وزیراعلی مریم نواز کے دور میں سموگ کنٹرول ہوئی اس کی مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا، پنجاب میں زیرو پلاسٹک پالیسی ہے،صوبے میں پہلی بار سپر سیڈرز دیئے گئے، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو سہولیات دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے ہماری ثقافت کو دوبارہ اجاگر کیا جا رہا ہے، ہارس اینڈ کیٹل شو کی کل گرینڈ اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو 23 فروری تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیل اور تقریبات شامل ہیں، کل فوٹریس سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا، ہارس اینڈ کیٹل شو ہمارے قومی ورثے اور ثقادت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرنے کی کوشش کی گئی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ کیا گیا
پڑھیں:
بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب
لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے “برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید اے کیو آئی مانیٹرز کی تنصیب، بایوگیس پلانٹس اور بایوریفائنری کے قیام، زرعی سیکٹر میں ای میکانائزیشن، اور گرین ٹرانسپورٹیشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے پنجاب بھر میں 100 جدید اے کیو آئی مانیٹرز نصب کیے جا رہے ہیں جو سیٹلائٹ سے منسلک ہو کر تازہ ترین فضائی معیار کا ڈیٹا فراہم کریں گے۔ زراعت میں جدیدیت کو فروغ دیتے ہوئے کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے 60 فیصد سبسڈی پر سپرسیڈرز فراہم کیے گئے ہیں۔ انڈسٹریل اخراج کی نگرانی کے لیے پہلی بار ڈیٹا بیسڈ میپنگ کی گئی ہے اور 50 سے زائد صنعتی یونٹس کو ایمیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 27 الیکٹرک بسیں آپریشنل ہو چکی ہیں جبکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی ریٹروفٹنگ پر کام جاری ہے۔ پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے 75 مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اورحکومت پنجاب نے اس حوالے سے قانون سازی بھی کی ہے۔ ماحولیاتی بہتری کے لیے عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب گرین ایپ اور ہیلپ لائن متعارف کروائی گئی ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بھارت سے آنے والی اسموگ زدہ ہواؤں کے تدارک کے لیے ٹرانس باؤنڈری ڈائیلاگ کا آغازکررہی ہے تاکہ خطے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔ا سموگ اور فضائی آلودگی خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اوراس کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہونا ضروری ہے۔ حکومت پنجاب انفراسٹرکچر بیسڈ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے شروع کر چکی ہے اور دیگر صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔ تمام اقدامات کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے بلکہ ایک سرسبز اور محفوظ پنجاب کا قیام بھی یقینی بنانا ہے۔