کراچی میں سردی کا سلسلہ تھم گیا، اگلے ہفتے سے ٹھنڈ بڑھنے کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں جاری سردی کی لہر تھم گئی تاہم اگلے ہفتے میں ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں کئی روزسے جاری سردی کی لہر میں کچھ کمی ہوگئی، کراچی کا کم سے کم پارہ سرکاری ویدراسٹیشن(اولڈ ائیرپورٹ،پہلوان گوٹھ)پرگذشتہ روزکے مقابلے میں 2ڈگری اضافے سے12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔
واضح رہے کہ جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کےوقت شہرکی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہوکرصرف ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔
شہ کے دیگر ویدراسٹیشن پرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔ جناح ٹرمینل پرائیرپورٹ پرباقی ماندہ شہرکے مقابلے میں سب سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شاہراہ فیصل پر12.
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکےمطابق شہرکی فضاؤں پربادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں ایک تا دوڈگری اضافہ ہوا،جس میں معمولی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ متوقع ہے کیونکہ 15جنوری سےایک کمزورسلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہورہا ہے جس کے نتیجے میں درج حرارت گرسکتے ہیں جبکہ 20جنوری کو ایک اورطاقتورشدت کا مغربی سلسلہ بلوچستان پراثراندازہونے کا امکان ہے،جس کے نتیجے میں بلوچستان اورملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے سسٹم سے منسلک کولڈ ویو(سرد ہوائیں )رواں ماہ کےآخر میں سردی کی شدت میں اضافےکا سبب بن سکتی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مذکورہ دونوں سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں بارش کے فی الحال کوئی امکانات نہیں ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکارڈ ہوا
پڑھیں:
کراچی میں یخ بستہ ہوائیں؛ شہر قائد کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں آج بھی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ سردی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے ۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔
آج دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 اور کم سے کم10ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں10سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔