اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09،قلات منفی 08، گوپس منفی 07،کالام منفی 06، اسکردو منفی 05، کوئٹہ،بگروٹ منفی 04،مالم جبہ، استور اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بالائی علاقوں میں برفباری، سردی بڑھ گئی

— فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری بھی ہو سکتی ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں  بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

نیلم آزاد کشمیر  کے سیاحتی مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 برف باری کے باعث کیل تاؤبٹ مرکزی شاہراہ سمیت شونٹھر ویلی کی سڑکیں بند، مواصلاتی نظام متاثر اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔

محکمۂ موسمیات  کے مطابق خیبر پخون خوا میں دیر، چترال، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

ادھر شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بالائی علاقوں میں برفباری، سردی بڑھ گئی
  • محکمہ موسمیات نےبارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا
  • آج بروز جمعہ 31جنوری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں
  • جاتی سردی واپس آنے کیلئے تیار
  • مغربی ہواﺅں کے اثرات لاہور میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا امکان
  • پنجاب بھر میں موسم خشک، بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات
  • آج ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے
  • بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری ریکارڈ