Jasarat News:
2025-04-15@09:51:50 GMT

سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا: صحت کا انوکھا راز

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا: صحت کا انوکھا راز

بظاہر سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا مشکل مگر بہادری کا کام ہے لیکن کے صحت پر اثرات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ٹھنڈا پانی سنتے ہی زیادہ تر لوگ کانپنے لگتے ہیں، لیکن اگر تھوڑی بہادری دکھائی جائے تو ٹھنڈے پانی سے نہانے کے حیرت انگیز فوائد آپ کو چونکا سکتے ہیں۔

ٹھنڈا پانی جسم کو گرم رکھنے کے لیے خون کی روانی کو تیز کرتا ہے، جس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اسی طرح ٹھنڈے پانی کے اثر سے مدافعتی نظام مزید مضبوط ہو جاتا ہے، جس کی بدولت عام بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

ٹھنڈا پانی جوڑوں کی سوجن کو کم کرتا ہے اور سوزش سے جڑے مسائل کو ختم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانی کے اثر سے ’’براؤن فیٹ‘‘ متحرک ہو جاتا ہے، جو کیلوریز کو جلا کر میٹابولک ریٹ کو بڑھاتا ہے۔

ٹھنڈے پانی سے نہانے کے بعد ذہنی سکون، توانائی اور خوش مزاجی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے جب کہ چربی گھلنے کے عمل میں مدد ملتی ہے اور گلوکوز کی سطح متوازن رہتی ہے۔اسی طرح ٹھنڈا پانی بالوں کی ’’کیوٹیکلز‘‘بند کر دیتا ہے، جس سے بال زیادہ مضبوط اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

اگرچہ ٹھنڈے پانی کے بےشمار فوائد ہیں، لیکن دل کی بیماری یا کسی خاص طبی مسئلے میں مبتلا افراد کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ لہٰذا، سردیوں کی صبح ٹھنڈے پانی سے نہانے کی ہمت کریں اور ان فوائد کا خود تجربہ کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عازمین کیلئے اچھی خبر، 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر (این ایم سی) نے عازمین حج کو اچھی خبر سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق این ایم سی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سال 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی این ایم سی نے 2026ء کے حج کی تاریخوں سے متعلق آگاہ کیا ہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر کے باعث آئندہ 16 سال تک حج کی آمد ٹھنڈے موسم میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 2026ء سے 2033ء تک حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا، اور پھر 2034ء سے 2041ء تک یہ سردیوں میں آئے گا۔

این ایم سی کا کے مطابق قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے ہوجاتا ہے، جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ 2042ء میں حج واپس موسم گرما میں آجائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں حج کی تیاریاں عروج پر ہیں، دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کرنے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ حکام نے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاج کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں سایہ دار راستے، اضافی پانی کی تقسیم، موبائل کولنگ یونٹس، اور گرمی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہمات شامل ہیں۔

2024ء میں سعودی حکام کی جانب سے مزید سہولیات فراہم کرتے ہوئے عازمین کیلئے 33 نئے موسمیاتی اسٹیشنز بھی نصب کیے اور جدید موبائل ریڈار سسٹمز کا استعمال بڑھایا تاکہ حج کے راستوں پر موسم کی فوری نگرانی کی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:چاہت فتح علی خان کی بولنگ وائرل، جوانی یاد آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی: موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے
  • عازمین کیلئے اچھی خبر، 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا
  • کراچی میں موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • آج بروز پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • کراچی اسٹیڈیم کی خالی کرسیاں: ارسلان نصیر نے انوکھا حل پیش کردیا
  • متنازع کینال منصوبے پر انوکھا احتجاج، کراچی کے نوجوان نے اے آئی گانا تیار کر ڈالا
  • خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا