امریکا سے 100 سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر ایک اور پرواز آج رات بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر پہنچ رہی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کی اپوزیشن اور مرکز کے درمیان تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پ

نجاب اسمبلی میں بھی اس بات پر بہت لے دے ہو رہی ہے کہ امریکا نے بھارت سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کے حوالے امرتسر کو منزل کیوں بنایا ہے۔

امرتسر سِکھوں کا مقدس ترین شہر گردانا جاتا ہے۔ یہاں سِکھوں کا سب سے بڑا معبد (گرودوارہ) گولڈن ٹیمپل بھی واقع ہے۔ امریکا سے ملک بدر کیے جانے والے 104 بھارتی باشندوں کو لے کر پہلی پرواز بھی گزشتہ ہفتے امرتسر ہی میں اتری تھی۔ امریکی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سے جو لوگ واپس آئے تھے اُن کا تعلق گجرات، ہریانہ، اتر پردیش اور آندھرا پردیش سے تھا۔

بھارتی پنجاب کی حکومت امریکا سے آنے والی پروازوں کو امرتسر میں لینڈ کرانے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ جب پنجاب کے لوگ واپس آنے والوں میں شامل ہی نہیں ہیں تو پروازیں پنجاب میں کیوں اتروائی جارہی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی اور کہیں اور ایسی پروازیں اترواکر بدنامی مول لینے سے بھاگ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: امریکا سے

پڑھیں:

پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنائیں گے، مریم نواز

مریم نواز—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز  نے کہا کہ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے، ایگریکلچر میکنائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا، ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ڈپٹی چیئرمین سے استعفی اور گیلانی کی واپسی کا مطالبہ
  • کوسٹا ریکا امریکہ سے بدر کیے گئے بھارتیوں کو قبول کرنے کو تیار
  • امریکی صدر کی مہنگے ایف 35 طیاروں کی پیشکش، بھارتی اپوزیشن کی تنقید
  • امریکا سے نکالے گئے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا
  • امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا
  • امریکا سے بے دخل کیے جانے والے شہریوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا
  • تارکین وطن اور گوانتاناموبے
  • ’’امرتسر کی توہین نہ کرو‘‘مودی سرکار سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ ناراض
  • مودی کے دورے کے بعد ٹرمپ نے امریکا سے مزید 116 بھارتی شہریوں کو نکال دیا
  • پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنائیں گے، مریم نواز