کراچی میں آج بھی موسم سرد؛ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مری میں برفباری، پنجاب میں بادل؛ بارش ہوگی یا نہیں؟
لاہور:مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بادل،تاہم بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بادل ہوں گے تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 3، 4 روز تک جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہیں ۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
مری می برف باری کا سلسلہ جاری
دوسری جانب مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کررہی ہیں۔ حکام کے مطابق لوڈر کی مدد سے شاہراہوں سے برف کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران سنو بلوور کو بھی برف ہٹانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔