کراچی: ٹھنڈی ہواؤں کا راج، کم سے کم درجۂ حرارت 8.9 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر درجۂ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح ماڑی پور میں درجۂ حرارت 13.
شہرِ کراچی میں تیز ہوائیں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے، گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ، حیدرآباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی 39، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان37، لاہور، پشاور 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔