2025-02-21@21:20:02 GMT
تلاش کی گنتی: 1250
«نادرا لاہور ریجن»:
(نئی خبر)
لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں۔ بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی دونوں جیلوں میں مجموعی طور پر68 قیدی ہلاک...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے باعث پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔ دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔
علامتی فوٹو لاہور میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں پونے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئیں۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات لاہور ڈیفنس میں پیش آئی جہاں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں بھاری مالیت کے زیورات لے اڑیں۔پولیس کے مطابق زیورات کی مالیت پونے 2 کروڑ بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمائیں اس وقت گھر سے زیورات لوٹ کر فرار ہوئیں جب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے۔پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔
لاہور: چوہنگ کے علاقے بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بہن کے خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں عروج شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم نامی شخص نے گھریلو تنازع کے بعد یہ سنگین حرکت کی ہے۔ پولیس نے...
لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو گرفتار کرکے 10 سالہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم احمد معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے، ملزم 10 سالہ دانش کو بھی ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن نے فوری ریسپانس...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہو گئی۔خاتون وکیل سائرہ کے لاپتا ہونے کا مقدمہ اس کی بہن عائشہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون وکیل سائرہ کی لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینکی گئی تھی جس کی شناخت بھی مشکل سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سائرہ کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی، خاتون وکیل کے قتل کے شبے میں مقتولہ کے شوہر بلال اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کر دی، نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی...
فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا رکھی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 257 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
—فائل فوٹو فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا رکھی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 257 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا تیسرا نمبرلاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلا دیشی دارالحکومت...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ سی ٹی ڈی نے الزام لگایا کہ ملزم فیصل شہزاد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم بے گناہ ہے مقدمے سے بری کیا جائے، ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک ترجمان پی آئی اے...
گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو لاہور پولیس کی ڈولفن فورس نے گرفتار لیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ خواجہ سرا نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ 561/25 درج ہے، ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ریکی کر کے خواجہ سرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد کیے گئے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، خواجہ سرا کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا۔ ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ملزم عامر عرف تتلی...
جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری نصیر احمد احرار کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں عوامی حق پر ڈاکہ ڈالنے پر مولانا فضل الرحمن نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مدارس بل فوری منظور کرے، جبکہ جے یو آئی لاہور کی جنرل کونسل نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر جمیعت علماء اسلام لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے لاہور کے سابق ڈپٹی مئیر نذیر خان سواتی نے لاہور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ہمت نہ ہارنا اور اپنی آنیوالی نسلوں کی تربیت بھی اسی نہج پر کرنا، بڑی طولانی اور نفسیاتی جنگ ہے، جو ہم نے لڑنی ہے، ہمارا ہتھیار میدان میں شجاعت اور استقامت کیساتھ ڈٹے رہنے کا حوصلہ ہے، اللہ نے ہمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بابصیرت قیادت نصیب فرمائی ہے، ہمیں اس کا ساتھ دے کر اس کو مضبوط بنانا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں علامہ سید حسن ظفر نقوی کے اعزاز میں تقریب لاہور، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں علامہ سید حسن...
لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔ Tagsپاکستان

لاہور،پی ایچ اے کے زیراہتمام مالی لنگز آف لاہور پروجیکٹ کے تحت پودے لگانے کے لیے کیاریاں بنائی جارہی ہیں
لاہور،پی ایچ اے کے زیراہتمام مالی لنگز آف لاہور پروجیکٹ کے تحت پودے لگانے کے لیے کیاریاں بنائی جارہی ہیں
لاہور،شہری نیلا گنبد چوک میں لگے اسٹالز پر کتابیں دیکھ رہے ہیں
لاہور،عوامی رکشا یونین کے زیراہتمام مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ایک گھر ڈکیتی کے بعد ڈاکوانتظامیہ کے ایک اعلی سابق افسر کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ لاہورپولیس نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو گھر سے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹا اور جب ملک خادم جیلانی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے...
لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آج کل ملک میں نیب کا پھر بہت شور ہے۔ لیکن اگر نیب کا مقدمہ سنیں تو انھیں یہ گلہ ہے کہ ان کے اچھے کاموں پر کوئی بات نہیں کی جاتی۔ جہاں نیب عام آدمی کو انصاف دے رہا ہے وہاں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا جاتا۔ میڈیا بھی سیاسی معاملات میں اتنا الجھا رہتا ہے کہ اسے بھی سیاسی مقدمات کے علاوہ ملک میں کچھ نظر نہیں آتا۔ سیاسی مقدمات پر اس قدر فوکس عام آمی کے مسائل کو بہت پیچھے کر دیتا ہے۔ شاید پاکستان کے ادارے بھی عام آدمی کے مسائل پر اس قدر توجہ اس لیے نہیں دیتے کہ اس کی کوئی پذیرائی نہیں ہے۔ عام آدمی کا مسئلہ حل کریں یا نہ کریں...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
فوٹو: فائل لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات درج اور 179 گرفتاریاں ہوئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے دوران سیکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے، گلشن راوی میں ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ڈیلیور کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، یہ خونی کھیل ہے اور علماء بھی اسے غیر شرعی قرار دے چکے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اس جرم سے بچائیں۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا...
لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سال کے ابتدائی 25 دنوں میں 179 مقدمات درج کیے اور 179 افراد کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، پولیس نے اس دوران 36 سو سے زائد پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کیں۔فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ اور بڑے سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اُڑانا یا ترسیل کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خبردار کیا کہ پتنگ اُڑانے والے افراد 3 سے 5 سال تک قید کی سزا کا سامنا...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا، شہداء مقاومت قرآن کے اس وعدے کی عملی تصویر ہیں جو اپنا عہد نبھا چکے ہیں، ہم پر فرض ہے کہ شہداء کے خون کا قرض چکائیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں، یہ راہ کبھی رکے گی نہیں، کیونکہ شہداء کا خون ہمیشہ بیداری کی علامت ہے، جو اہلِ غزہ کیساتھ ہے، وہ حضرت امام مہدی کا سپاہی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس کا...
لاہور: جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) لاہور میں ایک وزنی گھنٹہ نصب ہے جو تقریباً 120 سال سے خاموش ہے۔ کبھی یہ گھنٹہ بجتا تھا تو پورے جی پی او میں ہلچل مچ جاتی اور ملازمین ڈاک کی وصولی اور روانگی کے لیے متحرک ہو جاتے تھے، یہ بیل یا گھنٹہ جو کافی وزنی ہے 1849 میں ڈبلیو ٹی کلف فورڈ نے لگائی تھی۔ پہلے یہ گھنٹہ چھوٹے جی پی او میں ہوا کرتا تھا، پھر 1904 میں اس بیل کو جی پی او لاہور کی مرکزی عمارت میں لگا دیا گیا، جی پی او کی بلڈنگ کی تعمیر پر 3 لاکھ 16 ہزار 475 روپے کا خرچہ ایا تھا اور 1996 میں اس تاریخی عمارت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک یادگاری...
لاہور: حلیہ تبدیل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل داتا دربار کے ایریا میں ملزمان تاجر کے ڈسٹری بیوشن آفس میں چینج لینے کے بہانے گھسے اور عملے کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ کی رقم لیکر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 20 جنوری کو گجر پورہ کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی جس میں ملزمان 10 لاکھ کے پرائز بانڈ اور طلائی زیور لیکر رفو چکر ہوگئے۔ یکے بعد دیگر ملزمان نے لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملزمان نے گجر پورہ سے ہی ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھینی۔ ملزمان کی تلاش کے لیے ایس...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 8 فروری سے مد مقابل ہوں گی۔پی سی بی نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پی سی بی کے مطابق نئی شکل کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان...
جنوبی پنجاب کا دورہ جہاں نئی تازگی اور انرجی دیتاہے وہاں اس علاقے کی ترقی نہ کرنے کی وجوہات دکھی کردیتی ہیں۔ اس بار اپنی جنم بھومی بہاولپور کے ایک روزہ وزٹ کے دوران کئی مختصر لیکن بھرپورملاقاتوں نے دل کو تازگی بخشی۔ جی ٹی روڈ کی نسبت اب موٹروے سے سفر زیادہ آرام دہ اور مختصر ہو گیا ہے۔ اپنی گاڑی پر لاہور سے بہاولپور کا سفر ساڑھے 5 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔پہلے یہ سفر بذریعہ جی ٹی روڈ کم ازکم 7 گھنٹے میں طے ہوتا تھا۔ بہاولپور شہر میں بچپن سے جوانی تک کا گزرا وقت، ایس ڈی ہائی سکول، ایس ای کالج اور اسلامیہ یونیورسٹی میں تعلیمی ادوار کی یادیں، لگ بھگ 6 دروازوں کی...
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان ـــ۔ فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف لاہور شہر پر توجہ نہ دے۔ ماموں کانجن، کنجوانی بھی پنجاب کا حصہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے عوام کے ہر دُکھ سُکھ میں اُن کےساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں موٹر وے کے ساتھ انڈسٹریل زون قائم کیا جائے، انڈسٹریل زون کے قیام سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے: ہمایوں اخترسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہمایوں اختر نے حلقہ...
لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں۔لیسکو حکام کے مطابق نادہندگان صارفین پرایک کروڑ روپے سےزائد کے بل ہیں، بجلی چوری والےعلاقوں میں دور دراز کےسرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ اور دیپالپور سرفہرست ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائےگی۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور...
لاہور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم نے شرقپور میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دوسرا ملزم ڈکیتی اور موٹر سائیکلز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔
لاہور (نیوزڈیسک) دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔ پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔ جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام،...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہیں
5 ممالک کی مشہور عمارتوں کی طرز پر بنا لاہور گلوبل ویلج ۔ اس ویلج میں کیا کیا ہوگا؟ جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 5 ممالک wenews اسٹائل ڈیزائن عمارت گلوبل ویلیج لاہور
لاہور: چیئر مین الیکشن کمیشن جماعت اسلامی را شد نیم منصورہ میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزاکو عہدے سے ہٹانے کیلئے ان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔ریفرنس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا کی جانب سے دائرکیا گیا، ریفرنس میں کہا گیا کہ نجی کمپنی بنام وزارت پٹرولیم کا کیس 7 سال سے جسٹس شمس کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب مولانا شبیر احمد قادری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تمام اداروں میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کیا جائے جبکہ اسرائیل کی پاکستان میں مصنوعات کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اور فلسطین کی عوام کی بحالی کیلئے پوری مسلم اُمہ ان کی تعمیر نوء میں اپنا کردار ادا کرے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اجلاس لاہور، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اجلاس لاہور، ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹریٹ میں اجلاس لاہور، ملی یکجہتی کونسل...
حسن نواز، سلمان شہباز، یوسف عباس نے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں مہمان وفد نے مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور میاں محمد عباس کے بیٹے میاں یوسف عباس نے جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی سے ملاقات کی اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے دعویٰ کیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ایئرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے گئے۔ ذرائع کسٹمز نے الزام لگایا کیا کہ ایئرہوسٹس پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل اسمگلر کرکے لائی۔ حکام نے کہا کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔
ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔ ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی، ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔ Ansa Awais Content Writer
لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمدکر لیا، ملزم اندرون وبیرون ملک آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
—فائل فوٹو لاہور سے آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔ پنجاب: پتنگ اڑانے والے بچے کو پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گاپنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائے دی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار خانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمد کر لیا جبکہ ملزم اندرون...
— فائل فوٹو لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیسکو آپریشن کا چوتھا روز، بجلی چوری میں ملوث 248 کنکشنز پکڑ لیےلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چوتھے روز آپریشن کے دوران چوری 248 کنکشنز پکڑلیے۔ شاہد حیدر نے کہا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی۔دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹیکشن بل...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اے ڈی آر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں وکلا کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مصالحت 2 گھنٹوں یا 2 دنوں میں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی کہ ہمیں کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہر قانون کہہ رہا ہے کہ پارٹیوں کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے مگر اس میں لازمی مصالحت کا لفظ نہیں ہے، پاکستان میں مصالحت کے قوانین موجود ہیں مگر لوگوں کے اختیار کے باعث ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 5 فیصلے جاری کیے کہ ہر شخص کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے، ہم واحد ملک...
فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے شادباغ میں ذوالجناح کی شبیہہ پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونیوالا نگران عرفان مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ فائرنگ کے واقعہ میں ملزمان نے شبیہہ کو مار دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج دم توڑ گیا۔ پولیس نے...
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی۔
لاہور: ادارہ تحفظ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان اور ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لاہور علی اعجاز کی درخواست پر درج ایف آئی آر کے مطابق پرل پیٹرو فیکٹری واقع 34 کلومیٹر مین فیروز پور روڈ لاہور کا معائنہ کیا گیا جہاں غیر قانونی طور پر کم موٹائی والے 25 سے 30 ٹن پولی تھین بیگز دو گاڑیوں میں لوڈ کیے جا رہے تھے۔ محکمہ کی ٹیم نے یہ مواد ضبط کرلیا جس پر فیکٹری کے جنرل منیجر اکرم نے مالک ملک منور کی ہدایت پر 200 سے 300 ورکرز کو بلا کر ٹیم پر حملہ کروایا۔ حملہ آوروں نے محکمہ کی ٹیم کو جان سے مارنے کی نیت سے زدوکوب...
ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے گئے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز،...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز زکا کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی کمپنی بنام وزارت پٹرولیم کا کیس گزشتہ 7 سال سے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 10 ججز کے خلاف شکا یتیں داخل دفتر، 6 ججوں کے خط پر بھی غور ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہر سماعت پر جسٹس شمس محمود مرزا درخواست گزار کو جاری کردہ حکم امتنائی میں توسیع کردیتے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال میں مذکورہ کیس 3 مرتبہ سماعت کے...
وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہوریجن ڈاکٹر غلام رسول اعوان کی سربراہی میں پرندہ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران لاہور شہر کی حدود میں مزید 2 پرندہ فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اوران کے قبضے سے سینکڑوں پرندوں کو آزاد کروا دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کیے گئے پرندہ فروشوں کی تعداد چارہو چکی ہے۔ یہ لوگ چڑیا، لالی اور دم چڑی جیسے بے ضرراور مقامی پرندوں کو شکار کرکے فروخت کرتے تھے جس کے نتیجے میں ان پرندوں کی نسل کشی ہو رہی تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے پرندے نہ خریدیں تاکہ ان معصوم پرندوں کو بچایا جا سکے۔...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز(آئی بی اوز) کیے گئے۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی ، شیخوپورہ ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔ راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز، 22 فٹ تار، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی۔ دہشتگردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس...
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیِں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، پمفلٹس اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ہیں، جن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیِں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، پمفلٹس...
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
لاہور: پنجاب بھر میں موسم خشک ہونے سے سردی کی شدت کم ہو گئی اور دورانیہ بھی انتہائی کم ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسمیاتی تبدیلیاں سردی کے موسم جنوری ہی میں موسم بہار کے اثرات دکھا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس سردی کے موسم کا دورانیہ انتہائی کم رہا ۔ آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں اور اس دوران موسم بھی خشک رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ,24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
لاہور،سخت سردی کے باعث شہری سستا بازار سے گرم جوتے خریدنے میں مصروف ہیں

لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی35 ویں سالگرہ آج بروز ہفتہ لاہور سمیت ملک بھر میں پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض نے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج دوپہر سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے قائدین،تنظیمی عہدیدار، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے فرد کیلیے ہیلمٹ پہننے اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھی سواری کیلیے سیٹ بیلٹ باندھنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں کو ہیڈ انجریز سے محفوظ رکھنے کے لییکیا گیا، اس کا مقصد انسانی زندگی بچانا ہے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نےکہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ سڑک پر ہونے والے حادثات کو بڑھنے سے روکا جائے، شہریوں کو پہلے ایک ہفتے آگاہی اور وارننگ دی جا رہی ہے اس کے بعد کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ، فیلڈ افسران اور ٹریفک ایف ایم 88.6 کے...
صدر ارشد انصاری نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بغیر منظور شدہ بل سازشی ذہن کی اختراع ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مل کر احتجاجی لائحہ طے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 منظور ہونے پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈے حکومتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کیلئے فریقین سے حکومت نے زوم میٹنگ کی لیکن اس میٹنگ کیلئے کوئی تحریری مسودہ فراہم نہیں کیا گیا اور صرف اشک شوئی کیلئے میٹنگ کی گئی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحفظات کا اظہار...
لاہور ہائی کورٹ-----فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پانی کی سنگین کمی پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خشک سالی کی رپورٹ پر جواب مانگ لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہر کام عدالت نے ہی کرنا ہے تو اس محکمے کو بند کر دیا جائے، پانی کے تحفظ کے لیے حکومت کو اقدامات اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے، اس سال بھی برف باری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے۔عدالت نے کہا کہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہیے، پائپوں کے ذریعے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہیے، ہائی کورٹ میں بھی...
باسم سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ایس سی ماڈل ٹاؤن، کالنک روڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کے کام کا جائزہ لیا گیا، جس کا 25 جنوری تک مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اے سی نشتر محمد سلیم آسی نے نیسپاک ٹیم کے ہمراہ یو سیز 241، 251، 243 اور 250 کا دورہ کیا تاکہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کو چیک کیا جا سکے۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار اے سی رائیونڈ زینب طاہر نے جاتی امرا روڈ پر یو سی 270 میں سیوریج سکیم کا معائنہ کیا...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق تنخواہ کی عدم ادائیگی پر لڑکی نے نوکری چھوڑ دی تھی۔واقعے سے متعلق درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق لڑکی تنخواہ لینے پہنچی تو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش بھی شروع کردی ہے۔
لاہور(عنبرین فاطمہ)معمر رانا اور ندیم چیمہ کی فلم "باپ " کا لاہور میں گزشتہ شب پریمیئر شو کیا گیا۔ جس میں ہدایتکار سید نور ،معمررانا ،شیر میانداد ،فلم اسٹار میرا ، لیلی،میگھا ،ہنی شہزادی،ثمن شیخ نے شرکت کی۔انکے علاوہ کامیڈین ظفری خان ،طاہر نوشاد،عمران احمد،نواز خان ،نعیم وزیر،جرار رضوی،نوراں لعل ،پپو سمراٹ، فادی ،ایمان، سیف علی خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار ندیم چیمہ نے کہا کہ یہ فلم ایک سوشل ایشو پر بنائی ہے یہ ایشو پاکستان کا ہی نہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک کا بھی ہے فلم باپ کی کہانی ایک باپ اور بیٹی کی محبت پر مبنی ہے،فلم میں ایک پیغام دیا ہے ۔سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا کہ...
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
ویب ڈیسک: اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کیلئے لاہور میں سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ اس سے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بھی لاہور میں سہولت سیل کے قیام کے احکامات دیے ہیں۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
پاکستان کی متعدد جامعات نے مختلف شعبہ جات میں قابلِ تعریف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ کامیابیاں ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہیں۔ پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالا...
لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور...

لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایف بی آر کی 16 کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی نے اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کی مگر ایف بی آر کو رقم ادا نہیں کی، یو ای ٹی نے ایف بی آر کو مالی سال 2016 سے تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والا ٹیکس ادا نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے 3 کروڑ 62 لاکھ واجب الادا ہیں، یو ای ٹی کے ذمہ 2022-23 کے 6 کروڑ 20...
لاہور: موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیاذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اطہر وحید کا کہنا تھاکہ آج ہی سے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص بھی لگائے گا، ٹریفک پولیس لاہور ان ہدایات پر آج سے ہی عمل درآمد کروائی گی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال چلانے والا اور پیچھے بیٹھنے والا دونوں ہی...
لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچے برآمد ہوئے۔ برآمد کیے گئے 10 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں جمعہ کے روز سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا. عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے جبکہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کو چیلنج کیا ہے نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نا اہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، الیکشن میں نااہلی قانون اور آئین کے منافی کی گئی ہے درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23جنوری2025ء)یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔(جاری ہے) یادی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلمان نے کہا کہ ہماری 24 ماہ کی بیٹری وارنٹی اعتبار کا ایک نیا معیار قائم کرتی ہے، یادی نے GT 30 میں 100واٹ موٹر کی طاقت اور 60V23Ah گرافین بیٹری سے لیس ہے۔ اس کے ڈیزائن میں ایک ایل ای ڈی ڈیش بورڈ اور لائٹنگ سسٹم شامل ہے، جو کارکردگی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی پیش کرتا ہے۔ جبکہ اس میں 400 ملی میٹر پیڈل اسپیس اور650 ملی میٹر سیٹ کی لمبائی کے...
لاہور: اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی فریق نے جواب داخل نہیں کروایا، جس پر عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ درخواست میں موقف تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی دنیا...
لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ان میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر شامل ہیں۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کیلیے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکورٹی فل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار564اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلی افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( سی بی ) اور حکومت کی جانب...
کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصاویرکے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور نے مطلوب ملزم کی کراچی موجودگی پر سائبرکرائم کراچی سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خلیجی ملک کے صدرکے ساتھ ایڈیٹ شدہ سوشل میڈیا پراپ لوڈ تصاویرکےمعاملے پر ایف آئی اے لاہور نے کراچی میں مقیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے سائبرکرائم کراچی سے مدد طلب کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائبرکرائم لاہورکومطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مختلف ایڈٹ شدہ گمراہ کن تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراپ لوڈ...
لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کو اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی ملزم کی سوشل میڈیا پر گفتگو چل رہی تھی، ملزم کی طرف سے طالبہ کا موبائل نمبر بلاک کرنے اور رابطہ منقطع کرنے پر اختلافات ہوئے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں طلحہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتارلاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 22 جنوری 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ 79 رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی فضاؤں کے محافظوں اور نگہبانوں سے ملاقات باعث فخر ہے۔ پاکستان ائیر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے۔ پاکستان ائیرفورس کے لئے بے پناہ عزت ہے، پیار اور احترام سے دیکھتی ہوں۔ ائیر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے۔ پاکستان ائیر فورسز نے چیلنجز کا سامنا کرکے عوام کے دل میں جگہ بنائی اور...
لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیشکش پر لندن یونیورسٹی کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف ’’لندن یونیورسٹی‘‘ سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے جبکہ مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات ہوئی۔ لندن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کا وفد بھی پروفیسر وینڈی تھامسن کے ہمراہ ہے۔ ملاقات میں سمسٹر ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز...
7 سال کے طویل انتظار کے بعد لاہور کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔پہلے مرحلے میں 11 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ چکی ہیں، جبکہ مزید 16 بسیں چند دن میں کراچی سے لاہور پہنچائی جائیں گی۔ 2018 سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے متعدد روٹس بند ہونے کے بعد شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، پنجاب حکومت نے 27 الیکٹرک بسوں کو پہلے فیز میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔الیکٹرک بسیں روٹ نمبر 3 پر گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔بسوں کی چارجنگ کے لیے گرین ٹاؤن میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ ہر بس میں 60 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جو ماحول...
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 13عدد 9 ایم ایم گولیاں کی برآمد ہونے پر اسے آف لوڈ کر دیا گیا۔ اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کو دوران اسکینگ لیب ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف 13-اے 21965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے...
علمائے کرام نے فتوے میں کہا ہے کہ ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے۔ اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ علماء کرام کے مطابق ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، "یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں"، اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تین جان لیوا کام غیر شرعی قرار دیتے ہوئے علمائے کرام نے فتویٰ جاری کر دیا۔ تین کاموں میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار دیئے گئے ہیں۔ علمائے کرام نے فتوے میں کہا ہے کہ ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے۔ اسلام انسانی جان...
—فائل فوٹو لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں طلحٰہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ طالبہ کا طبی معائنہ بھی کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر مزید حقائق واضح ہوں گے۔ لاہور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتیپولیس نے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم حسیب نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے اسے ناشتے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا،...
لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے، رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ کی سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی۔ ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ...
لاہور: ہائی کورٹ کے جج نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری مہدی حسن کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کر لی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر درخواست پر سماعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بجھوا دی اور درخواست کو کسی دوسرے بینچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کر دی ۔ جسٹس فاروق حیدر کے روبرو پی ٹی آئی رہنما چوہدری مہدی حسن کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل شہرام ساقی...
لاہورمیں شہری پھل اور سبزیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ میں پیاز 120، ٹماٹر 100 ، لہسن 720 ، ادرک 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پھلوں میں سیب 400 ، امرود 200 ، انار بدانہ 950 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، کیلا 220، کینو 540، فروٹر 400 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔ مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 595 روپے ہو گئی، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں دستیاب ہے۔