لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ تجاویز تیار کر کے وفاقی وزارتِ توانائی کو بھجوائے گا، تجویز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ ختم کر کے کمپنی کے دونوں حصوں کے لیے الگ الگ جی ایم لگائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کمپنی کے 4، 4 سرکلز ہوں گے اور لیسکو کا موجودہ بورڈ ہی دونوں کمپنیوں کو چلائے گا۔

لیسکو کی تقسیم کا مقصد لاکھوں صارفین اور سسٹم کی مناسب مانیٹرنگ بتایا گیا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایرانی عوام کی طرف سے غزہ کے روزہ داروں میں روزانہ 1000فوڈ پیکٹ کی تقسیم جاری

مہم کے نگرانوں میں سے ایک ابو خالد صالح نے العالم ٹی وی کو بتایا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک ایرانی حمایت لامتناہی ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں ہم غزہ کے بے گھر افراد میں تقسیم کرنے کے لیے روزانہ ایک ہزار کھانے تیار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایرانی عوام کی طرف سے یکجہتی اور انسانی امداد کے اعلیٰ ترین مفہوم "ایران ہمدل” کے عنوان سے چلائی جانے والی مہم کے تحت رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے غزہ میں فلسطینی عوام کی مدد نے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے العالم ٹی وی کے نامہ نگار نے غزہ کی پٹی کے مصیبت زدہ افراد میں "ایران ہمدل” فاؤنڈیشن کی طرف سے تقسیم کیے جانے والے ہزاروں فوڈ پارسل اور افطار کے کھانے تیار کرنے کی وڈیو جاری کی ہے۔

غزہ میں العالم چینل کے نامہ نگار محمد ابو عبید نے تصدیق کی ہے کہ یہ سرگرمی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے عطیات جمع کرنے اور غزہ کے عوام کو فراہم کرنے کی اپیل کے جواب میں کی گئی ہے جو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے سانحات کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فاؤنڈیشن غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں مصیبت زدہ لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے ہزاروں پارسل اور افطار کھانے تیار کر رہی ہے تاکہ غزہ کی پٹی کے عوام جس مشکل حقیقت میں رہ رہے ہیں، ان پر اسرائیلی محاصرے اور بین الاقوامی امدادی ٹرکوں کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے تناظر میں انہیں ریلیف اور مدد فراہم کریں۔

غزہ میں مہم کے نگرانوں میں سے ایک ابو خالد صالح نے العالم ٹی وی کو بتایا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک ایرانی حمایت لامتناہی ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں ہم غزہ کے بے گھر افراد میں تقسیم کرنے کے لیے روزانہ ایک ہزار کھانے تیار کرتے ہیں۔ ابو خالد نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کھانے کے پارسل، کھجور، انڈے کی ٹرے اور پانی تیار کر رہے ہیں۔ غزہ سے ابو خالد نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے لیے تشکر، محبت اور تعریف کے تمام الفاظ کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران سے شکریئے کا پیغام بھیجتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نادیہ حسین کے شوہرسے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آ گئے
  • لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی،آئی ایم ایف نے حکومتی تجویز مان لی
  • آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی
  • آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی
  • ایرانی عوام کی طرف سے غزہ کے روزہ داروں میں روزانہ 1000فوڈ پیکٹ کی تقسیم جاری
  • ایونسن سال کے آخر میں مالی اہداف کو عبور کرنے کے لیے تیار ہے.ویلتھ پاک
  • حکومت کو آئی ایم ایف قسط کے حصول کے لیے نئے ٹیکس اہداف اور شرائط کا سامنا
  • پی ٹی آئی 10 حصوں میں تقسیم‘ عطا تارڑ: ایک برس میں وزارت میں نمایاں اصلاحات