Express News:
2025-03-14@15:47:38 GMT

بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

بارش کا سسٹم داخل ہونے سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور کے ساتھ  وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی توقع ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے خشک موسم کا سلسلہ جاری تھا۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے  9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی  ہے تاہم اج بارش کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب کے بارش کا

پڑھیں:

سندھ میں آج اور کل ہلکی بارش کی پیشگوئی

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے آج رات اور کل سندھ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

سسٹم کے زیرِ اثر آج رات اور کل سندھ میں چند مقامات پر بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، دادو اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔


متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل10؛ پہلی بار ٹرافی ٹور کا اعلان، کب کہاں سے شروع ہوگا؟
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات
  • پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں کا سسٹم کب داخل ہوگا؟
  • سندھ میں آج اور کل ہلکی بارش کی پیشگوئی
  • ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں  کا سسٹم کب داخل ہوگا؟
  • کراچی: آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع، درجہ حرارت کیا رہے گا؟
  • بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان