لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اسلا م آباد (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے بعد لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کے خلاف آئینی درخواست سینیئر وکیل حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس عامر فاروق کا ججز کی ریپریزینٹیشن پر فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
سپریم کورٹ سے یہ استدعا بھی کی گئی کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیا حلف اٹھانے تک ٹرانسفر شدہ ججز کو کام سے روکا جائے، ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی حلف اٹھانے کے بعد سے شمار کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
عمران خان نے استدعا کی تھی کہ ججز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی، غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے جبکہ ججز کے تبادلوں میں آئین اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ میں چیلنج
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,030 روپے اضافے کے بعد 265,174 روپے سے بڑھ کر 269,204 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 243,085 روپے سے بڑھ کر 246,779 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 90 روپے اضافے کے بعد 3,530 اور دس گرام چاندی کی قیمت 77 روپے اضافے کے بعد 3,026 ہو گئی ۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,942 ڈالر سے بڑھ کر 2,988 ڈالر ہو گئی۔