موسم ابرآلود، پنجاب بھر میں بارشیں کب ہوں گی، تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم آج ابرآلود رہے گا جب کہ راولپنڈی گجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کے امکانات کم ہیں ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں14 سے 15 مارچ تک کہیں موسم ابر آلود اور کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ لاہور میں گزشتہ روز موسم خشک رہااور اج بھی بارش کے امکانات نہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
موسم بہار سے پہلے آگ برسانے والی گرمی کی آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2025ء) موسم بہار سے پہلے آگ برسانے والی گرمی کی آمد، مارچ کے پہلے ہی عشرے میں ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارچ کے پہلے عشرے کے اختتام پر ہی ملک کے کئی علاقوں میں انتہائی شدت والی گرمی شروع ہو گئی۔ ٹھٹھہ، حیدرآباد، تھرپارکر میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کراچی میں بھی درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ان شہروں کے علاوہ پنجاب کے بھی کئی شہروں میں پیر کے روز دوپہر کے وقت گرمی کی غیر معمولی شدت ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ملک میں بارشیں برسانے والے سسٹم کی انٹری کے ساتھ ہی کہیں بارش اور کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ چھ روز تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔(جاری ہے)
بالائی پہاڑی علاقوں میں سفید موتیوں کی برسات کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگرشہروں میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کر دی، 16 مارچ تک بادل برسیں گے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے، حیدرآباد، سکھر میں بھی بارش کا امکان پیدا ہوگیا۔ پشاور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، مری میں بارش اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔