UrduPoint:
2025-03-14@15:47:41 GMT

ملک کے موجودہ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی ہیں‘عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

ملک کے موجودہ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی ہیں‘عمر ایوب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بی ایل اے نے جو دہشت گردی کی ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں نے پکے کے ڈاکوؤں کو ڈرا کر رکھا ہوا ہے، ملک کے موجودہ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کورٹ آڈر کے تحت ہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے، بانی پی ٹی آئی ایک بہادر شخص اور بشریٰ بی بی بہادر خاتون ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمر ایوب

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی کے ٹارگٹ میں کمی پر رضامندی ظاہر کردی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان جاری سات ارب ڈالر قرضہ پروگرام کے پہلے نظر ثانی جائزے لے لیے جاری مذاکرات میں عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان کے موجودہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کے ٹارگٹ میں کمی پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے اور پاکستان کے حکام کے درمیان جاری مذاکرات میں قرض پروگرام میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کے لیے پاکستان میں ٹیکس وصولیوں زیر بحث ہیں پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ٹیکس وصولی کے ہدف سے چھ سو ارب روپے کم جمع کیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف رنونیو کی جانب سے آئی ایم ایف کو تجویز پیش کی گئی ہے ملک میں موجودہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کا ہدف 12.97 ٹریلین سے 12.35 ٹریلین روپے کیا جائے یعنی اس میں چھ سو ارب روپے کی کمی کی جائے . بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کی تجویز پر میکرواکنامک اشاریوں اور مالیاتی فریم ورک میں نظر ثانی پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں ایف بی آر کے ٹیکس وصولی ہدف میں چھ سو ارب روپے کمی کی تجویز بھی شامل ہے مذاکرات میں موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ کو 3.6 فیصد کے ہدف سے 2.25 فیصد تک لانے پر آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی ہے.                                                                    

متعلقہ مضامین

  • موجودہ جنگ کا حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی کے ٹارگٹ میں کمی پر رضامندی ظاہر کردی
  • قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین واقعے پر کوئی بات نہیں کررہا، عمر ایوب کا شکوہ
  • عمر ایوب کی جعفر ایکسپریس حملے کی آج شدید مذمت
  • آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت
  • اچکزئی، اختر مینگل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے
  • لاہور، اسلام آباد ہائیکورٹس سے سپر ٹیکس کی اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کی جائیں: آئینی بنچ
  • انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل کب مکمل ہوگا؟ پی پی نے کمیشن کو آگاہ کر دیا
  •  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی تا لاہور ہائی کورٹ احتجاجی ریلی