2025-04-03@06:13:13 GMT
تلاش کی گنتی: 827

«پیسے کو سلام»:

(نئی خبر)
    سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کمرۂ عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللّٰہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا ہائی کورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا، کل کے فیصلے پر بانئ پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں ہیں۔ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر...
    محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت،چمن اور پشین سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں بارش اور شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدید برقرار رہی۔
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی چل رہے ہیں، سست انٹرنیٹ کی وجہ پچھلی حکومت کا آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی، اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اجازت نہ...
    ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود تاحال پی اے آر سی کو نہ چھوڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 ارمان یوسف اسلام آباد (ارمان یوسف )ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود پی اے آر سی کو نہ چھوڑا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خلاف ضابطہ تقرری و توسیع کیس میں ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھاتاہم جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے متعدد دن گزرنے کے باوجود نہ ہی ڈاکٹر غلام محمد علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور نہ انہوں نے چیئرمین پی اے آر سی کی حیثیت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک کھوکھلا فیصلہ آیا ہے جسے اعلیٰ عدلیہ چند ہفتوں میں اڑا کر رکھ دے گی۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم انہوں نے کہاکہ ہم آئین و قانون کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، آج شاہد خاقان عباسی اور محمود...
    ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی چل رہے ہیں، سست انٹرنیٹ کی وجہ پچھلی حکومت کا آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا ئو س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسپیکر سردار ایاز...
    اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
    راولپنڈی:190 ملین پاؤڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی ٹی آئی فیصلے کے خلاف کچھ دنوں میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سیاہ دن ہے، پیسہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں آیا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا اس پیسے سے کیا تعلق ہے؟۔ عمرایوب نے کہا کہ سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہئے تھا کہ وہ یہ پیسہ باہر کیسے لے گئے، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ اس کیس میں نا بانی پی ٹی آئی...
    راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ)  سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بات چیت خیبر پختونخوا میں سکیورٹی امور پر ہوئی۔ بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے۔ بتایا کہ ملاقات انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت کو...
    پشاور‘ لاہور‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ + خبر نگار + این این آئی+وقائع نگار) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ‘ پاکستان تحریک انصاف کے 17 ارکان اسمبلی اور رہنمائوں کو 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت عالیہ میں رکن قومی اسمبلی عاطف خان، شاندانہ گلزار، جنید اکبر، شیر علی ارباب، یوسف خان، ارباب عامر ایوب، صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو، رکن قومی اسمبلی سلطان محمد خان، ساجد خان، صبغت اللہ،سہیل سلطان، سلیم الرحمن، احد علی شاہ، عبداللطیف، معان خصوصی اینٹی کرپشن محمد مصدق، پی ٹی آئی رہنما علی زمان اورحمیدہ شاہ کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی...
    علی پور چٹھہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاست ڈائیلاگ اور صبر کا کام ہے جبکہ گزشتہ 10 سالوں سے سیاست نہیں انتقام جاری ہے۔ اسمبلیوں میں گالیوں کو سیاست کا حصہ بنایا جو مہذب لوگوں کو زیب نہیں دیتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں ہونے والے مذاکرات ان کی اپنی مرضی سے نہیں ہو رہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں ہونے والے مذاکرات ان کی اپنی مرضی سے نہیں ہو رہے، ان مذاکرات کے نتائج برآمد ہوتے نظر نہیں آ رہے، پی ٹی...
    بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات پشاور میں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے خیر مقدم کیا، کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، خلیج ہو۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں امن و امان سے متعلق ہماری بات ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رانا ثناء کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں، ہم نے کہا ہے اگر فائرنگ ہوئی ہے تو کمیشن پتہ چلائے کہ کیا ہوا؟ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 278...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز باتیں کیں، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور میں آج مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں بن سکا نہ ہی کوئی ممبر ٹوٹا، تحریک انصاف ابھی تک اپنے ایک مطالبے سے بھی پیچھے نہیں...
    اسلام آباد: پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا، سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ میڈیا ذرائعکے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیار کردہ پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ کیا جائے گا۔لانچنگ تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگی، سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر پاکستانی عوام کو براہ راست دکھائے جائیں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے، جسے وسیع مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور نگرانی شامل...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کر دیے ہیں، حکومت نے مطالبات کا 7 روز میں تحریری جواب دینا ہے، حکومت نے یہ مانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بغیر مانیٹرنگ کے ہونی چاہیے۔ جمعرات کوپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے، کسی بہار یا اترپردیش ریاست کے اکاؤنٹس میں نہیں آئے ہیں، اس کے بعد سرکار کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، ان پر منافع بھی کمایا گیا، اس میں عمران خان یا بشریٰ بی بی...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کرپشن اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی ،آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل پر کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، یہ اسکینڈل ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ عطا تارڑ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، اور عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ نے پاکستان کی معیشت...
    —فائل فوٹو حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی 7 دن میں اپنا تحریری جواب دے گی۔مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تیسرا اجلاس ہوا۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمر ایوب نے اپنی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات کی فہرست اسپیکر کو دی، انہوں نے مطالبات پڑھ کر بھی سنائے۔ مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیےاس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ انہوں نے...
    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کو ملازمت کی پیشکش کر دی  تاکہ وہ اپنی فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کر سکیں۔ فاسٹ بولر احسان اللہ اب پریذیڈنٹ کپ گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔ علی ترین نے انہیں مکمل حمایت کی پیشکش کی ہے۔ احسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا اعلان کیوں کیا؟ علی ترین کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کے لیے...
    رہنما تحریک انصاف و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں،  بانی پی ٹی آئی  پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے،سابق وزیراعظم پر بنائے کیسز عدالتوں میں ٹھہر نہیں سکتے۔پشاور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے مقدمات چل رہے ہیں،عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، درخواست ہے ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 2 سال سے سیاسی عدم استحکام کا سلسلہ چل رہا ہے، توقع رکھ رہے تھے 190 ملین پائونڈ کا فیصلہ ایک ہفتے پہلے...
    — فائل فوٹو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے کر مطالبات کو تحریری شکل دے دی گئی ہے۔ رانا ثناء نے پی ٹی آئی سے سیاسی قیدیوں کی فہرست مانگ لیجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا...
    ویب ڈیسک: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔  تفصیلات کے مطابق اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔  ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...
    حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں
    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ حکومت اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیںحکومت اور اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ اپوزیشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ہم نے اس حوالے سے اپنے بانی چیئرمین سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، پارٹی قیادت نے ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے، قومی امکان ہے کہ...
    لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 جنوری 2025ء ) حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان، جنوری کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا پاکستان پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 16 جنوری سے پاکستان میں تمام پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹس میں پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5...
    بنو قابل پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کاکہنا تھا کہ 1994 سے تمام حکومتیں آئی پی پیز کو نواز رہی ہیں، چند آئی پی پیز مالکان کو کپیسٹی چارجز کی مد میں اور ٹیکسوں سے استثنی قرار دے کر سالانہ تین ہزار ارب تک دیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ویژن سے محروم حکمران ٹولہ صرف لوٹ مار میں مصروف ہے، حکومتی اقدامات اور بعض عناصر کے پروپیگنڈہ سے ملک کا نوجوان مایوس ہو رہا ہے، وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے تو پاکستان چند سالوں میں ترقی کر جائے گا، صرف آئی ٹی کے شعبہ...
    بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو اسلام قبول کرنے کے بعد کیا مشکلات پیش آئیں؟ انٹرویو میں سب بتا دیا۔ شرمیلا ٹیگور کا شمار اپنے وقت کی معروف بھارتی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز انہوں نے 1959 میں کیا، وہ کئی برس مختلف فلموں میں نظر آئیں، جن میں سے کئی فلمیں ہٹ ہوئیں۔ اداکارہ شرمیلا کی فلمی کیریئر کے دوران مشہور بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے ملاقات ہوگئی۔ جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انہوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا، یوں 1968 میں شرمیلا نے منصور علی خان سے شادی کر لی۔شادی کے بعد شرمیلا نے بھی اسلام قبول کرلیااور اپنا اسلامی نام عائشہ رکھا۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے اور شاہد خاقان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے اور شاہد خاقان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ...
    سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  امید ہے کل پی ٹی آئی وعدے کے مطابق تحریری مطالبات سامنے لائے گی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گنتی کے لحاظ سے کل مذاکرات کا تیسرا دور ہے مگر عملًا پہلا دور ہوگا، امید ہے پی ٹی آئی 23 دسمبر کو کیے گئے وعدے کو کل پورا کر دے گی۔عرفان صدیقی  نے کہا کہ بال ہمارے کورٹ میں آئے تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، جیل کے اندر ملاقاتوں کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت دیگر لیڈروں سے ملنے جیل گئے ہیں، ایک چھوٹا سا...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم ، فیصلے کی کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 ارمان یوسف اسلام آباد(ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا عدالت نے ڈاکٹر نثار چیمہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا، ان کی تعیناتی میں قوائد کی خلاف ورزی کی بنیاد پر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرنے سے متعلق اپنے مطالبے پر لچک دکھائیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں بھی مذاکرات کا دور جاری رہنے کا امکان موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگلی نشست تک عدالتی کمیشن نہیں بنا تو مذکرات روک دیں گے، عمران خان خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے مذاکرات جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرنے سے مشروط کر رکھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ تحریری مطالبات دینے کے بعد اگر...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)حال ہی میں نیو یارک پبلک لائبریری کو ایگور اسٹراونسکی کی 1936 کی سوانح عمری کی کتاب 72 سال بعد واپس کی گئی ہے۔لائبریری کے ڈائریکٹر بلی پیروٹ نے کہا کہ انہیں کرسمس سے کچھ دن پہلے لائبریری کی ففتھ ایونیو برانچ سے کال موصول ہوئی۔(جاری ہے) صورت حال ایک کتاب کی واپسی کی تھی جو 4 اپریل 1952 کو چیک آٹ کی گئی تھی اور دو ہفتے بعد واپس آنی تھی۔پیرٹ نے بتایا کہ ہم معمول کے مطابق ہر وقت 80 یا 90 کی دہائی سے کتابیں حاصل کرتے ہیں لیکن صدی کے وسط سے شاذ و نادر ہی چیزیں ملتی ہیں۔پیرٹ نے کہا کہ ایگور اسٹراونسکی کی سوانح...
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 17جنوری کو آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا، عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں، عوامی طاقت سے انقلاب لائیں گے، ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول زرداری کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ رہا تھا ان کے نام کے آگے بھٹو لگا دیا گیا، رائے ونڈ کے محل سے چلنے والی پارٹی کا بھی یہی حال ہے، نواز شریف کے بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ، پھر بھی افسردہ نظر آتے ہیں، جماعت اسلامی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی میں تعلیمی نسل کشی ہر گز نہیں ہونے دیں گے، انٹر سال اوّل کے حالیہ نتائج میں بدترین دھاندلی، ہیر پھر کے خلاف اور کراچی کے طلبہ کے حق کیلیے طلبہ و طالبات اور والدین کے ساتھ کل بروز جمعرات 16 جنوری کو انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسٹیل مل کی بندش کے بعد گلشن حدید کا پانی بھی بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ دور (پی ٹی آئی دورِ حکومت) میں معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے شاندار کانفرنس ہوئی، جس کے لیے وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، وزیر اطلاعات و دیگر نے بہت اچھی تیاری کی ۔ کانفرنس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر ممالک کے وزرائے تعلیم اور مہمانان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، تقریباً 22.8 ملین بچے اسکول نہیں جاتے، جس میں اکثریت بچیوں کی ہے،...
    لاہور: جماعت اسلامی نے آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف 17 جنوری کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے افراد کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 17جنوری کو آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم عوامی طاقت سے انقلاب لائیں گے، ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول زرداری کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ...
    کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آج ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے توقع تھی کہ کوئی ٹیم مجھے منتخب کرے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس پر میرے مداحوں، دوستوں اور حمایتیوں نے مجھے حوصلہ دیا، جس کے بعد میں نے جذباتی طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔” احسان اللہ نے یہ...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی میں تعلیمی نسل کشی ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ انٹر سالِ اوّل کے حالیہ نتائج میں بدترین دھاندلی، ہیر پھر کے خلاف اور کراچی کے طلبہ کے حق کے لیے طلبہ و طالبات اور والدین کے ہمراہ جمعرات 16جنوری کو انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی بندش کے بعد گلشن حدید کا پانی بھی بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کے خلاف سندھ ہائی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ دور پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچایا گیا۔ زرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے شاندار کانفرنس ہوئی، جس کے لیے وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم،  وزیر اطلاعات و دیگر نے بہت اچھی تیاری کی ۔ کانفرنس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر ممالک کے وزرائے تعلیم اور مہمانان نے شرکت کی۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، تقریباً 22.8 ملین بچے اسکول نہیں جاتے، جس میں اکثریت بچیوں کی ہے، یہ...
    ریاض میں ہونے والے شام سے متعلق اجلاس کے موقع پر شرکا کا گروپ فوٹو ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے شام پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ شام سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی عوام کے لیے عربوں کی حمایت کو مضبوط کرنے کے لیے سعودی دارالحکومت میں عرب ممالک کے وزرائے کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جولان میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے شام پر بار بار اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے تمام علاقوں...
    ایس ایس پی ضلع بدین اسلم لانگاہ کو چارج سنبھالنے کے بعد گارڈ آف آنرپیش کیا جارہا ہے
    کراچی(کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں کمی اور سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پہلی ششماہی میں چار بار 27جنوری، 10مارچ، 5مئی اور 16جون کومانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس ہونگے، شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ہے،اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 5فیصد کمی کرے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں فوری اور بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے، مہنگائی 4.1فیصد تک گر گئی، ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 29فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس پر،سرکاری زرمبادلہ ذخائر 12.5 ارب ڈالر ہو...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔اسپیکر ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔اراکین کے اصرار پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے جس کے بعد اجلاس اب پندرہ جنوری کے بجائے سولہ جنوری کودن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین کے اصرار پر تاریخ تبدیل کی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ،بات چیت کے تیسرے دور کا آغاز اب بدھ کے بجائے جمعرات سے ہورہا ہے،اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل ہوگیا، مذاکراتی کمیٹی کااجلاس اب بدھ کے بجائے جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔مذاکراتی کمیٹی کے بعض اراکیحکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں پیشرفت ،تیسرا اجلاس طلبن کی طرف سے بدھ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا گیاجس کے بعد اجلاس اب بدھ کے بجائے جمعرات کو ساڑھے 11 بجے کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ یہ حکومت اور اپوزیشن...
    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ضم قبائلی اضلاع کو وفاق اور صوبوں کی جانب سے تیز تر ترقی کے لئے فنڈز دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد باجوڑ سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اجمل خان اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے وقت اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کا وعدہ کیا گیا، وفاق ،سندھ ،بلوچستان اور پنجاب نے جو فنڈز دینے کا وعدہ کیا وہ فنڈز نہیں دیئے۔ متن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ وفاق اور تینوں صوبے تمام واجبات ادا کریں، این...
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، انہیں کوئی شرم نہیں ہے، حیا نہیں آتی کہ کس ادارے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 26 نومبر کو کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست و گریباں ہیں، عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو روز یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی...
    فوٹو: فائل حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اسد قیصر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اتفاق کر لیا گیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت سے متعلق سوال پر علی امین کا جواب وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ کمیٹی بنی ہے اس کا وجود میں آنا ہی ثبوت ہے معاملات ٹھیک کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بروز جمعرات دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔مذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے...
    اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 5میں ان کیمرہ ہوگا۔ مذاکرات کے اس تیسرے اہم دور میں پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے فون پر رابطہ کر کے مذاکراتی عمل اور اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اپوزیشن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیکر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔ پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا مذاکراتی عمل سے متعلق رابطہ ہوا اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر اسمبلی سے فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور اسپیکر کے درمیان مذاکرتی عمل پر مشاورت ہوئی، اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی نشست کے لئے...
    فوٹوفائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں دن ڈیڑھ بجے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہوںے والا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی بار دیکھا حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاوں رکھا اور پار ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ خیر المدارس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے،ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ہم نے سیاست سے کیا حاصل کیا پر یہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ 26 ویں آئینی ترمیم بنی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے حکومت کیساتھ کئے جانے والے مذاکرات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ جے یو آئی کے قائد بیک وقت حکومت اور اپوزیشن میں شامل ہیں کس حیثیت سے ان سے بات کی جائے۔ تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان رابطے قطعی طور پر ختم ہو چکے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر دونوں جماعتوں...
    تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی ،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔واضح رہے...
    پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہو رہی ہے۔ ایونٹ کی 6 فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے آج اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ کس کیٹیگری میں کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟ پلاٹینم کیٹیگری: لاہور قلندرز کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز ڈائمنڈ کیٹیگری: لاہور قلندرز کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز گولڈ...
    جنوبی افریقہ کے وائٹ بال ہیڈ کوچ راب والٹر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جو 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کے کپتان ٹیمبا باووما مکمل اعتماد کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم میں 10 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے بھارت میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کی تھی، جہاں جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک پہنچا تھا۔ بلے باز ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، اور ٹرسٹن اسٹبز، کے ساتھ آل راؤنڈر ویان ملڈر کو ان کے پہلے 50 اوورز کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سپیکر آفس کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار...
    —فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ ہنگو نے کمشنر کوہاٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ٹرکوں کی نقل و حمل کی ضلعی انتظامیہ ہنگو کو پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔خط میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگو کو کرم کانوائے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی، آگاہ نہ کرنے پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ غذائی اجناس کے قافلے کے ضلع ہنگو سے گزرنے کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔  یہ بھی پڑھیے کرم، مورچوں کی مسماری شروع، اسلحہ بھی جمع کیا جائیگا، ٹیمیں تشکیل کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے قافلے کی نقل و حرکت کے بارے میں...
      عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان---فائل فوٹو  بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج بانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج القادر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا ہونی تھی، ہمیں ساڑھے 10 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ بانیٔ پاکستان...
    لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران نے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز تہران: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کے...
    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر تحریکِ انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ہوا ہے۔ اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران پی ٹی آئی نے اسپیکر سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی کے اجلاس کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی اس حوالے سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں،  اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے...
    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں سرفراز نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ 2025 کے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جاری 9 سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، یہ میرے لیے بہت اچھا، شاندار اور خوبصورت سفر رہا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں فرنچائز کے مالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اور بطور کپتان ہر چیز فراہم کی، اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ سرفراز نے مزید لکھا کہ میری نیک...
    فوٹو: پی آئی ڈی مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ شرکاء واضح پیغام دیتے ہیں کہ اسلام اور لڑکیوں کی تعلیم کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں رابطہ اسلامی اور مسلم ورلڈ لیگ نے 2 روزہ  تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں او آئی سی، اقوام متحدہ، رابطہ اسلامی سمیت دنیا بھر سے مفکرین و ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس میں لڑکیوں کی تعلیم کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے،  کانفرنس میں ہوئے معاہدوں کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر اسلام آباد میں 2 روزہ عالمی کانفرنسکانفرنس سے خطاب کرتے...
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نجم الحسین شانتو کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی اسکواڈ میں مشفق الرحیم، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر علی، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نصوم احمد، مہدی حسن، محمود اللہ، تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا اور توحید ہریدائے کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راونڈر شکیب الحسن کو پاکستان میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنائے گئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں ٹیم کا اعلان انہیں بالنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں دوسری بار بھی ناکام ہونے...
    حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار...
    پی ٹی آئی کی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا امید ہے کہ سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا ایک نجی ٹی وی...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے میں کزن کو 45 لاکھ روپے کے لیے اغوا و قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والا ملزم مہر علی ہلاک ہوگیا  رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے جارھی تھی کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی قبرستان کےقریب ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل میں ہو گی، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے ملاقات کریں گے۔   گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد عمران خان سے ملاقات کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر اور عمر ایوب سے بات کی، جس میں ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کروانے کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔ اسد قیصر نے کہا تھا کہ بہت بڑا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی...
    —فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان میں 3 روز سے جاری ریسیکو آپریشن میں اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ کوئٹہ کان حادثہ: مائنز کمپنی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہکوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کان میں پیش آنے والے حادثے کے پیشِ نظر کول مائنز کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالغنی نے بتایا کہ ایک کان کن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق  سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذکرات کے لیے یہ طے پایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو ہدایات لینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی تاہم تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی بات سے مکر گئی ہے اور عمران خان سے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان وفاقی وزیر احسن اقبال کے متنازع کینال منصوبے کے معاملے پر سندھ کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دینے اور کوئی بھی صوبہ دوسرے صوبے کے حصے کا پانی نہیں لینے کے موقف کو یکسر مسترد کرکے وفاق کے اس موقف کو کمزور قرار دے دیا ہے اور کینالوں کے منصوبے کے معاملے اور پانی کے 1991ء معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے متعلق وفاق کے سامنے سوال اٹھا یے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی حکومت سندھ کو یہ بتائیں کے پنجاب کو جتنا پانی کا حصہ ملتا ہے تو پنجاب کے پاس مزید اضافی پانی...
    سینئر رہنما جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو سکھر ہائی کورٹ بار کے صدر قربان ملانو سے اے پی سی کے حوالے سے ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد:پی ٹی  آئی ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے گزشتہ 2 ادوار میں پیش رفت کے طور پر تیسری ملاقات کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو میسج کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی...
    حکومت پی ٹی آئی مذاکرات : اپوزیشن نے اسپیکر کو تیسری بیٹھک کی تاریخ دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن کے اسپیکر سے رابطے کے معاملے اور عرفان صدیقی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب نے آج اسپیکر سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی مگررابطہ نہ ہوسکا، اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو تیسرے اجلاس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری سے آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈیڈ لائن میں ابھی 20 دن باقی ہیں اور تب تک ہمیں اس بات کا واضح اندازہ ہو جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں جا رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’بات چیت 31 جنوری سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔‘پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے یہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی طرف سے قائم...
    اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا...
     وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی پی اے اے،ڈی جی سی اے اے اور سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان منگی،ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کو تعریفی شیلڈ زدیں، خواجہ آصف نے سی او او آفتاب گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ سی ای او پی آئی اے نے بھی اندرونِ ملک آپریشنز کے لیے ملٹی پل جیٹیز کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو محدود سٹینڈز کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، یورپی آپریشنز کی بحالی کے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ اسپیکر قومی...
    اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا انتظام حکومت نے کرنا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، اور وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔نجی چینل کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی ائی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4 جنوری کو اسد...
    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، میری ذمہ داری نہیں، اسپیکر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، یہ میری ذمہ داری نہیں ہے، حکومت اوراتحادی فیصلہ کرلیں کہ ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے تو ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلئے تیار ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک...
    لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج، مسلم دنیا کو بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد میں ’ مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع’ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں، کل کانفرنس کے اختتام پر ’اسلام آباد اعلامیہ‘ پر دستخط کیے جائیں گے۔ تفصیالت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے...
    جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر سترہ جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم اڑان پاکستان اور اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بہتر ہونے کی خوشخبری تو دے رہے ہیں لیکن پٹرول، کھانے پینے کی اشیا کیوں سستی نہیں ہوئیں، معاشی حالات بد سے بدترین ہو رہے ہیں۔ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھانے، دھرنوں و احتجاج سے 5 آئی پی پیز بند کرنے اور 18 سے بات چیت کا دعویٰ کیا گیا، آئی پی پیز بند ہونے کے باوجود بجلی کے بل کم کیوں نہیں ہو رہے۔ حکومت صرف اعلانات کرتی ہے بجلی قیمتیں...