کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، خلیج ہو، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات پشاور میں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے خیر مقدم کیا، کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، خلیج ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں امن و امان سے متعلق ہماری بات ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رانا ثناء کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں، ہم نے کہا ہے اگر فائرنگ ہوئی ہے تو کمیشن پتہ چلائے کہ کیا ہوا؟
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 278 افراد کے جاں بحق ہونے کا فگر پارٹی نے نہیں دیا، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو کوئی بات آگے نہیں بڑھے گی، حکومت سنجیدگی سے بیٹھے گی تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔
آرمی چیف سے ملاقات کا سب نے بتایا، گوہر چُھپاتے رہےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملاقات ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں ہوئی،
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ عدالت کے ذریعے باہر آئیں گے، اگر حکومت لکھ دیتی ہے کہ کمیشن نہیں بن سکتا تو آگے دیکھیں گے، بانی پی ٹی آئی کے سو سال جیل میں رہنے کا مطلب وہ ڈیل سے رہا نہیں ہونا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2025 تبدیلی کا سال ہے بانی پی ٹی آئی اس سال باہر آجائیں گے، چارٹر آف ڈیمانڈ کا ذکر نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کر لیا، عدالتوں میں درخواستیں دی ہوئی ہیں فیصلے ہوں گے تو مینڈیٹ واپس ملے گا، مذاکرات چاہے فرنٹ ڈور سے کامیاب ہوں یا بیک ڈور سے ہر صورت کامیاب ہو نے چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات، کیا پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوگئی؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ ڈیل بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عمران خان ملاقات پاکستان تحریک انصاف عمران خان وی نیوز