حکومت پی ٹی آئی مذاکرات : اپوزیشن نے اسپیکر کو تیسری بیٹھک کی تاریخ دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن کے اسپیکر سے رابطے کے معاملے اور عرفان صدیقی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب نے آج اسپیکر سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی مگررابطہ نہ ہوسکا، اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو تیسرے اجلاس کیلئیتیار ہے۔ مذاکراتی کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سیملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کرانے مکمل طور پر ناکام رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی قوم کو آگاہ کریں حکومت اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے میں ناکام ہوئی۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں بلکہ انکی حیثیت انڈر ٹرائل سپیریئر کلاس قیدی کی ہے۔ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا استحقاق ہے کہ انڈر ٹرائل قیدی سے ملاقات آزادانہ ماحول میں ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات میں بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں ملاقات قانون کے مطابق ممکن ہے، تیسرے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری صورت میں جمع کروا دے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک

اسلا م آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے ، اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین میرے گھرآئے، انہوں نے کہا ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ آئین کے بالا دستی ہو، ہم ملک میں ہرسطح آئین کی بالا دستی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود اچکزئی نے آئین کی بلادستی کیلئے چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت محمود اچکزئی کی دعوت پر مشاورت کرے گی۔
ملاقات کے بعد سینئر سیاستدان محمود اچکزئی نے کہا کہ اج ہمیں بہت بری خبر ملی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا ملی لیکن اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی بلا دستی کیلئے آج ہم نے ایک انڈر اسٹینڈنگ بنالی ہے۔
ملاقات میں شریک پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کو سزا انصاف کے نظام پر کلا دھبہ ہے، فیصلہ کیا ہے سب کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکھٹا کرنا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملک میں رول آف لاء، آئین کی بالادستی کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا۔بیرسٹرسیف
  • اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک
  • بانی سے ملاقات، حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • کسی کو اعتراض ہے تو مذاکراتی کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو تیار ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع
  • مذاکرات کا تیسرا دور شروع، اگر پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دیے تو ضرور غور کریں گے، عرفان صدیقی
  • مذاکرات کا تیسرا دور، تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی
  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
  • حکومت اور اپوزیشن کا تیسر دور آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا
  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر لچک دکھانے کا مشورہ