بانی پی ٹی آئی کا 8 فروری سے متعلق بڑااعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے اور شاہد خاقان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں، عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کردیا ہے اس روز پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تمام ٹکٹ ہولڈرز حلقوں میں احتجاج کریں، عمران خان سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی، مذاکرات ہوں، ٹینشن نیچے آٗئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو درجہ حرارت نیچے آجاتا، ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے، حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کے لیے بہتر ہے، حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے بلاول بھٹو کو دعوت نامہ موصول
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلا اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کے حقوق کوتہس نہس کررہے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سے ملی ہوئی ہے۔
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی
مزید :