ایس ایس پی ضلع بدین اسلم لانگاہ کو چارج سنبھالنے کے بعد گارڈ آف آنرپیش کیا جارہا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شادی سے پہلے حمزہ نے نیمل کو میرے فون سے پیغامات بھیجے، عاطف اسلم کا انکشاف

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے حمزہ علی عباسی نیمل کو ان کے موبائل سے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں تینوں فنکار مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 اس ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں اور ہم نے ایک ساتھ حج کیا تھا۔ انہیں یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا، تو حمزہ نے نیمل سے کہا کہ عاطف کے فون پر میسج بھیجو، اور پھر حمزہ نے ان کا موبائل لے کر نیمل سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔

عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوگی اور حمزہ نے شادی کے معاملات پر نیمل سے باتیں ان ہی کے موبائل پر کیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عاطف اسلم کے مطابق  نیمل نے حمزہ سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے بال نہ کٹوائیں کیونکہ اس وقت حمزہ کے بال بڑے تھے۔

اس دوران حمزہ علی عباسی نے ہنستے ہوئے گلوکار کی باتوں کا جواب دیا اور کہا  کہ عاطف اسلم میرے حاجی بھائی ہیں اور وہ حج کے دوران میرے ساتھ تھے۔ عاطف نے ہی مجھے صابن دیا تھا، اور میرے پاس ٹوتھ برش اور چپل بھی نہیں تھے، عاطف ہی نے یہ سب چیزیں مجھے فراہم کیں اور حج پر میری بہت مدد کی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر تینوں معروف فنکاروں کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ماتلی: عبدالرزاق شیخ انتقال کر گئے
  • پورے پاکستان کا قرضہ صرف کراچی کے بجلی بلوں سے وصول کیا جارہا ہے
  • علی امین گنڈاپور نے کینٹ میں بیٹھ کر خود ساختہ روپوشی گزاری، اسلم غوری
  • پی ٹی آئی کے مطالبات کم، حکومت کے خلاف چارج شیٹ زیادہ ہے، عرفان صدیقی
  • شادی سے پہلے حمزہ نے نیمل کو میرے فون سے پیغامات بھیجے، عاطف اسلم کا انکشاف
  • ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی معطل کرنے پر غور
  • فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کا اضافی چارج سنبھال لیا
  • عاطف اسلم کا کئی برسوں سے موسیقی نہ سننے کا حیران کن انکشاف
  • عاطف اسلم کا کئی سالوں سے موسیقی نہ سننے کاانکشاف،وجہ بھی بتا دی
  • ’گوگل پے‘ پاکستان میں رواں سال کس ماہ لانچ ہونے جارہا ہے؟