اسلام آباد:پی ٹی  آئی ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے گزشتہ 2 ادوار میں پیش رفت کے طور پر تیسری ملاقات کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔

پی ٹی آئی کے رہنما حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو میسج کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی 12 یا 13 جنوری کو تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن یا حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ذمے داری حکومت کی ہے نہ کہ اُن کی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ فریقین جب چاہیں گے تو ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں گے۔ انہوں نے اسد قیصر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ حکومت تک پہنچا دیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا خان نے اسپیکر ایاز صادق کی موجودگی میں حکومتی کمیٹی کی ناکامی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں ہیں، بلکہ ان کی حیثیت انڈر ٹرائل قیدی کی ہے اور قانون کے مطابق ان کے ساتھ آزادانہ ملاقات کی جاسکتی ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے واضح کیا کہ تیسری میٹنگ کے بعد اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے آزادانہ اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مذاکراتی کمیٹی اپنے مطالبات تحریری صورت میں حکومت کے سامنے پیش کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی ایاز صادق انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

51 سالہ ملائیکہ اروڑا کا سری لنکن کرکٹر کیساتھ افیئر ؟ حقیقت سامنے آگئی

شادی کے خاتمے اور پھر ارجن کپور کے ساتھ 8 سالہ رومانوی تعلقات ٹوٹنے کے بعد اب ملائیکہ اروڑا نے مبینہ طور پر ایک نئی محبت مل گئی۔​

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ملائیکہ کو سری لنکن کرکٹر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے۔ ان کی تصاویر سے خبروں نے جنم لیا کہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

ملائیکہ اروڑا کے اس نئے افیئر کی خبروں پر اداکارہ اور کرکٹر نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا جس سے ان افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کمار سنگھاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ملائیکہ کے قربی ذرائع نے بتایا کہ اگر دو لوگ کسی جگہ ملتے ہیں تو اس کا مقصد صرف اور صرف ڈیٹنگ کرنا نہیں ہوتا۔

یاد رہے کہ کمارا سنگاکارا راجستھان رائلز کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور اسی حیثیت میں وہ اپنی ٹیم کا میچ دیکھ رہے تھے۔

یہ محض اتفاق ہے کہ ان کی سیٹ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ ہی جہاں دونوں کا تعارف انتظامیہ نے کرایا اور یوں رسمی گفتگو بھی ہوئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر ایاز صادق سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی نے عمران خان کیساتھ ملاقات سے متعلق ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرلیا
  • چوری شدہ موٹرسائیکل مالک کے سامنے آگئی، چور پھر فرار، ویڈیو سامنے آ گئی
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں، بانی سے ملاقات کے بعد حقائق سامنے آئینگے‘سلمان اکرم راجہ
  • 51 سالہ ملائیکہ اروڑا کا سری لنکن کرکٹر کیساتھ افیئر ؟ حقیقت سامنے آگئی
  • اسپیکر نے اپوزیشن کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث 14اپریل تک ملتوی
  • قومی اسمبلی اجلاس: اسپیکر ایاز صادق کا اپوزیشن کی کورم نشاندہی اور واک آؤٹ پر اظہار افسوس
  • بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو سامنے آگئی