اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم ، فیصلے کی کاپی سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم ، فیصلے کی کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 ارمان یوسف
اسلام آباد(ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا
عدالت نے ڈاکٹر نثار چیمہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا، ان کی تعیناتی میں قوائد کی خلاف ورزی کی بنیاد پر انہیں ہٹانے کا حکم دیا گیا ۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی 2022میں دو سال کیلئے کی گئی ، اسکے بعد عہدے پر انکی موجودگی قوائد کی خلاف ورزی ہے اور عہدے کی مدت میں توسیع قانون کے مطابق نہیں کی گئی ، فیصلے کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کیلئے اشتہار میں دو سال کی مدت مقرر کی گئی تھی لہذا انکی مدت پوری ہونے کے بعد ڈاکٹر غلام علی کا عہدے پر موجود رہنا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔
دوسری طرف حکومت کی طرف سے ڈاکٹر غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد وزارت فوڈ سیکیورٹی کے سنیئر افسر کو چارج تفویض کئے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سیکیورٹی کی گریڈ 20کی ایڈیشنل سیکرٹری کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے کا عارضی چارج سونپا جا سکتا ہے ۔
W.P_No._2240_of_2024_638725482954772039 (1)Download
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔
انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔