پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز باتیں کیں، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور میں آج مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں بن سکا نہ ہی کوئی ممبر ٹوٹا، تحریک انصاف ابھی تک اپنے ایک مطالبے سے بھی پیچھے نہیں ہٹی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ وفاقی وزرا کو جو لکھ کردیا جاتا ہے وہی پڑھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہمارے دو مطالبات جو عمران خان نے دیے وہی ہیں، ہم 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور ناحق سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اسلام آباد کے 6 ججز نے خط لکھا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہم مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے 26 نومبر کو کوئی شہادت نہیں ہوئی، وفاقی وزرا کو 13 جنازے نظر کیوں نہیں آرہے۔ اربوں روپے کے اشتہارت حکومت میڈیا کو دیتی ہے اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں عمران خان کی اہلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مذاکرات میں ہم اپنے مرضی سے گئے کوئی زبردستی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، ہمارے رہنماؤں نے اپنے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے کسی دشمن سے نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم عمران خان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی شیخ وقاص اکرم وی نیوز انہوں نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم ا رمی چیف سے پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ  پڑے اور خلیج ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے  تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات فرنٹ ڈور سے ہوں یا بیک ڈور سے، یہ کامیاب ہونے چاہئیں، سال 2025ء تبدیلی کا سال ہے بانی پی ٹی آئی اس سال باہر آجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس ان کے گلے کی ہڈی بن گئی
  • کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان: فوج اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں ملاقات کا معمہ کیا ہے؟
  • کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے: بیرسٹر گوہر
  • رانا ثناء اور عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس پریشانی پر مبنی تھی، صاحبزادہ حامد رضا
  • وزیراعظم نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی: رانا ثنااللہ کی عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس
  • آرمی چیف  اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • عملاً مذاکرات کا کل پہلا دور ہوگا، امید ہے پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرےگی، عرفان صدیقی