بانی پی ٹی آئی سے آج کوئی ملاقات نہیں ہو سکی: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان---فائل فوٹو
بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج بانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی۔
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج القادر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا ہونی تھی، ہمیں ساڑھے 10 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 17 جنوری دی ہے۔
جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں آنے کے لیے دو بار پیغام بھیجا گیا، وہ کمرۂ عدالت میں نہیں آئے، ہم 2 گھنٹے سے مسلسل انتظار کر رہے ہیں، صبح ساڑھے 8 بجے سے میں کمرۂ عدالت موجود ہوں، نہ بانیٔ پی ٹی آئی، نہ ان کے وکلاء اور نہ کوئی فیملی ممبر آیا، ان کو ایک اور موقع دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے دن سنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں ثابت نہیں ہوا پیسا جرم کا ہے، علی ظفرسینیٹر علی ظفر نے کہا کہ القاد ٹرسٹ کیس سے پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
خیال رہےکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری 13 جنوری کی تاریخ دی تاہم اس روز بھی فیصلہ نہیں سنایا جاسکا اور مؤخر کردیا گیا۔