ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود تاحال پی اے آر سی کو نہ چھوڑا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود تاحال پی اے آر سی کو نہ چھوڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 ارمان یوسف
اسلام آباد (ارمان یوسف )ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود پی اے آر سی کو نہ چھوڑا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خلاف ضابطہ تقرری و توسیع کیس میں ڈاکٹر غلام محمد علی کو چیئرمین پی اے آر سی کے عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھاتاہم جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے متعدد دن گزرنے کے باوجود نہ ہی ڈاکٹر غلام محمد علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور نہ انہوں نے چیئرمین پی اے آر سی کی حیثیت سے کام چھوڑا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام علی اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے تاحال عہدہ چھوڑنے سے انکاری ہیں اور وہ عدالتی فیصلے پر بھی بھاری پڑ رہے ہیں ، ڈاکٹر غلام علی فیصلے کے بعد بھی رواں ہفتے پی اے آر سی میں موجود رہے اور متعدد اجلاسوں کی بھی صدارت کرتے رہے ہیں جو کہ بادی النظر میں توہین عدالت ہے ۔ ذرائع کے مطابق انکے عہدہ نہ چھوڑنے اور تاحال کسی کو عبوری چارج نہ سونپے جانے کی وجہ سے ادار ے کے بیشتر امور ٹھپ ہو چکے ہیں اور افسران بھی انکے احکامات ماننے کے حوالے سے شدید کشمکش کا شکار ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر غلام محمد علی پر بھی بھاری پی اے آر سی کے باوجود فیصلے کے
پڑھیں:
حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔