بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے، درخواست میں اسپیشل جج سینٹرل، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔(جاری ہے)
مصطفی کمال نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پانڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج وہی فیصلہ آیا جو آنا چاہیے تھا، مان لیں اگر بانی کرپٹ نہیں تو یہ ان کی بدنصیبی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی چوری کی وجہ سے آج بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بانی نے پریس کانفرنس کی تھی اور صرف فرح گوگی کا دفاع کیا تھا۔رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ فرح گوگی نے بشری بی بی کے ساتھ مل کر توشہ خانہ کے تحائف بیچے، توشہ خانہ کے تحائف دبئی کے بزنس مین کو بیچے گئے۔