پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سپیکر آفس کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔
پاکستان ہندو کونسل کے زیرِ اہتمام 100 سے زائد ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی یادگار تقریب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اجلاس بلانے کی کی درخواست ایاز صادق پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔ مذاکرات کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومت کو اپنے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے قید رہنماؤں کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے مطالبات شامل ہیں۔
یہ مسودہ تین صفحات پر مشتمل ہے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے لیٹر پیڈ پر تیار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے اراکین نے اس پر دستخط کیے ہیں، جن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط ابھی باقی ہیں۔
مذاکرات میں حکومت کی جانب سے دس رکنی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے چھ رکنی وفد شریک ہیں۔ حکومتی وفد میں سینیٹر عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ خان، خالد حسین مگسی، محمد اعجاز الحق، فاروق ستار، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، سید نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، صاحب زادہ محمد حامد خان، سینیٹر ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ اجلاس ان کیمرہ ہے، اور اس سے پہلے دو مذاکراتی ادوار بھی سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہو چکے ہیں۔