پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ڈیڈلائن بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری سے آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈیڈ لائن میں ابھی 20 دن باقی ہیں اور تب تک ہمیں اس بات کا واضح اندازہ ہو جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں جا رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بات چیت 31 جنوری سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔‘
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے یہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹیوں کے درمیان اب تک مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی نے پارٹی کے بانی عمران خان سمیت ”سیاسی قیدیوں“ کی رہائی اور 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان دو جنوری کو ہونے والی آخری ملاقات کے بعد سے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
سابق حکمران جماعت نے عمران خانن تک ”بلا رکاوٹ“ اور ”غیر مانیٹر“ رسائی کی کوشش کی ہے، جسے حکومت نے جیل کے ماحول کو دیکھتے ہوئے ”غیر معمولی“ قرار دیا ہے لیکن ایک نئی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب عمران خان نے اپنی پارٹی کے رہنماو¿ں کو حکومت کو تحریری مطالبات پیش کرنے کی اجازت دی۔
یورپی ملک سے دوسری جنگ عظیم کے دوران چھپائے گئے خزانے برآمد، کیا کچھ شامل ہے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے: بیرسٹر گوہر کی وضاحت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جج کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی، بانی اور بشریٰ بی بی جج کے فیصلے پر مسکرائے، عمران خان کا عوام کیلئے پیغام ہے کہ مایوس نہیں ہونا۔ انہوں نے کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، عمران خان نے جرم نہیں کیا، کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، اس کیس کا فیصلہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آ رہا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، اپنی بیگناہی ثابت کریں گے، بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں۔