UrduPoint:
2025-01-18@10:13:05 GMT

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 جنوری 2025ء ) حکومت کا پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان، جنوری کے اگلے 16 ایام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا پاکستان پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 16 جنوری سے پاکستان میں تمام پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں پاکستان میں 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ اوگر نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی، جس کا اطلاق وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے منظور کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 سے 31 جنوری تک نافذ العمل ہوگا۔

اس سے قبل نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جنوری 2025 کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024 کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں، تاہم اب اکتوبر 2024 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے اوپر چلی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، 3.

50 ڈالر کے اضافے سے فی بیرل برطانوی خام تل کی قیمت 80.42 ڈالر ہو گئی۔ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 3.57 ڈالر اضافے سے 77.49 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق روس اور ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے امکانات کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں خام تیل کی قیمت فی بیرل

پڑھیں:

آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا 
  • پٹرول 3.47، ڈیزل 2.61 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرول 3.47، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.61 روپے مہنگا
  • عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا
  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا
  • آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان