2025-04-16@21:12:36 GMT
تلاش کی گنتی: 4501

«کراچی سے»:

(نئی خبر)
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے 12 اپریل کو کراچی میں پرامن مظاہرے کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات میں 262 جاں بحق ہوچکے ہیں، الطاف حسین اگر میرے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں تو مجھے سپورٹ کریں۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے ایک بار پھر اپیل کی کہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ 12 اپریل کو لوگ سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، مہاجروں کی طرح دیگر قومیتوں کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے اب تک 262 لوگ ٹریفک حادثات میں مرثیے ہیں گزشتہ سال ساڑھے 7 سو لوگ جاں بحق ہوئے، حادثات پر...
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اس شہر کی مجرم پیپلز پارٹی ہے یہ وسائل کو اپنے اوپر استعمال کرتی ہے پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا پانی فروخت کررہی ہے یہ کام 30 سال سے ہورہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ 12 اپریل کو سفید پرچم لے کر گھروں سے نکلیں، مہاجروں کی طرح دیگر قومیتوں کے ساتھ بھی زیادتی ہورہی ہے، جنوری سے اب تک 262 لوگ ٹریفک حادثات میں مرچکے ہیں گزشتہ سال ساڑھے 7 سو لوگ جاں بحق ہوئے مگر حادثات پر حادثات ہورہے ہیں حکومت نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جاں بحق...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گداگری، دھوکا دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، مسافر خاتون کی شناخت مائی داملو کے نام سے ہوئی، خاتون مسافر وزٹ ویزا پر مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے یو اے ای جا رہی تھی، مذکورہ مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا، آئی بی ایم ایس کے مطابق مذکورہ مسافر سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے الزام میں ڈی پورٹ ہو چکی تھی۔ دوسری کارروائی میں جعلی شناخت پر غیر قانونی شہریت حاصل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، صبح سویرے نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد اور شمال مشرق سے ہلکی رفتار...
    کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم بیان میں کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے.خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ 3 بار صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں. ان کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کچھ دنوں میں صدر کو اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی، ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ صدر آصف زرداری...
    کراچی میں 2 افراد کو جعلی پولیس اہلکار بننے اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ڈکیتیوں اور اغوا کی وارداتوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ضلع شرقی پولیس کے ترجمان کے بیان کے مطابق مشتبہ افراد نجی ڈیجیٹل سائٹ سے ڈیٹا چوری کرتے تھے اور ڈیلیوری حاصل کرنے کے لیے صارفین سے رابطہ کرتے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’گاہکوں سے رابطہ کرنے کے بعد، مشتبہ افراد جعلی پولیس یونیفارم پہن کر صارفین کی دہلیز پر پہنچ کر گھروں میں ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں کرتے۔‘گلشن اقبال اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نعیم راجپوت نے جرائم کے کئی مقامات سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 2 ملزمان کو شناخت کرنے کے بعد...
    سپریم کورٹ نے گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ میری تین بیٹیوں اور نواسی کو 2017 میں اغوا کیا گیا۔ تاحال بیٹیوں اور نواسی کی بازیابی کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے، میرے بیٹے اور داماد پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی سندھ پیش...
    — فائل فوٹو کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے۔بعد ازاں حادثے کے ذمے دار ایمبولینس کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ایمبولینس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
    — فائل فوٹو   کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔ ریلوے حکام نے31 مارچ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی جانب سے 29 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن 4 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔ بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکیبلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ، کراچی شاہراہ بھی بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے بند ہے۔ اس صورتِ حال میں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کاشکار صدر مملکت آصف زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری  ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے،خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ شعبہ انفیکشنرڈیزیز کے ماہرین روز 3مرتبہ آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں،ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا کہ صدر زرداری کو علاج کیلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا،امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی،ان کاکہناتھا کہ ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ شبلی...
    — فائل فوٹو کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔دن میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
     کورنگی کریک میں گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھائی جاسکی۔کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگنے والی آگ بدستور 6 روز بعد بھی لگی ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پلاٹ کو بند کردیا گیا ہے جب کہ کے ایم سی اورکنٹونمنٹ بورڈ کے فائرٹینڈرزموقع پرموجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق  آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامناتھا اس لیے تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آگ 1200 فٹ بورنگ کی کھدائی کے بعد لگی تھی، واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، کیمیائی تجزیے کے بعد...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے اچانک دھند چھا گئی جب کہ دن میں شدید گرمی ہے، محکمہ موسمیات نے ہوائیں چلنے کا امکان  ظاہر کیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر میں ناظم آباد، گلشن اقبال، صدر، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر  علاقوں میں رات اچانک  دھند چھا گئی اور اوس پڑنا شروع ہوگئی، تاہم صبح سورج طلوع ہونے کے بعد دھند چھٹ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا  میں نمی کے زیادہ تناسب اور ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے دھند پیدا ہوتی ہے، جو حد نگاہ متاثر کرنے کا سبب بھی بنتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے گڑھے میں 6 روز بعد بھی آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں، تپش کے باعث آگ بجھانے کا عمل ہفتے کو ہی روک دیا گیا تھا۔ کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر دوسرے بھی قابو نہیں پایا جاسکا کراچیکورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر...  آگ کی شدت کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔آگ 1200 فٹ بورنگ کے لیے کھدائی کے بعد لگی تھی۔ واقعے کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے...
    کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے۔ عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔ مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کو دوسرے مقدمے میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ انکوائری رپورٹ طلب عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات قائم ہیں۔
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن بلاک 4 میں کارروائی کر کے پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایک ملزم خود کو پولیس افسر اور دوسرا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، ملزمان سول ایوی ایشن ملازم اور پولیس اہلکار کو اغوا کرچکے ہیں۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے 2 پستول، 20 بیگ، پولیس یونیفارم، درجنوں بیجز، جدید ہتھکڑی، 8 موبائل فونز، جعلی بلٹ پروف جیکٹ، کئی گھڑیاں اور جدید ایل سی ڈی برآمد ہوئی...
    — فاائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ  درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ کراچی: موسم خنک رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنےکاامکان ہے۔ شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔
    کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب ٹینکر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ مائی کلاچی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشہ کو ٹکر ماری جس سے رکشے میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے فوری بعد زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے واٹر ٹینکر کو تحویل لے کر ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، جس سے بس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد...
    کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم علی اکبر کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کیا ہے جو کہ 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کرنے کی نیت سے گھر کے اندر لے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے
    کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔   اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا  جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔  اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار...
    ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا ردِعمل سامنے آ گیا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق مسخ کرنا جماعتِ اسلامی کی روایت ہے۔ جماعتِ اسلامی کا میئر ہوتا تو کراچی کی صورتِحال مختلف ہوتی: منعم ظفرامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔ سمعتا افضال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی آئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ایسے فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں جو عوامی مفاد میں ہوں۔
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عید کے دوسرے روز چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے کراچی، جناح نیول بیس اورماڑہ اور کریکس میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور عید کے موقع پر فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کے جذبے اور عزم و ہمت کو سراہا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کی مقدس ذمہ داری کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے، جوانوں کا یہ عزم و ہمت اس امر کا اظہار ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
    کراچی: ماہر ارضیات نے کورنگی کریک کے علاقے میں زیر زمین گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 5 روز سے جلنے والی آگ کو بجھاکر اس مقام پر گیس کے تلاش کی سرگرمیوں کے آغاز پر زور دیا ہے۔  جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ  انڈس ڈیلٹا کے آس پاس زمین اور سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے کھودے گئے کنوؤں کے 56 سال کے ڈیٹا کے خلاصے سے اس بات کے سائنسی اشارے ملتے ہیں کہ کورنگی کریک کے جس مقام پر پانی کی بورنگ کے دوران گیس خارج ہوئی ہے وہ میتھین گیس ہے...
    کراچی میں مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 36 کچی آبادی کے قریب سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جبکہ منگھوپیر مائی گاڑی نہر میں ڈوب کر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 10 سالہ احسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، مائی کلاچی پر مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں رکشا سوار سمیت  دو  افراد زخمی، تاہم موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثے میں رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس موقع پر مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ دریں اثنا شارع فیصل پی ایف بیس کے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام تینوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے بتا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ زعفران کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کو ذاتی جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ ایوب گوٹھ میں...
    گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا،...
    چھیپا اور ایدھی حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 175 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔...
    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامر کو ایک ملزم کو دبوچتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھی کو چھڑانے کیلئے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامر کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا، جبکہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا،...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق...
    کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے تین سال کا عبدالرحمان گٹر میں گرا۔بچے کے گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور گٹر سے لاش نکالی۔بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے بچہ کھیل رہا تھا جو مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گٹر میں گرا۔سول اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔اہل خانہ نے حب ریور روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بند کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بعد میں پولیس نے مذاکرت کرکے...
    حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ دریں اثنا وزارت مذہبی امور نے ڈی جی...
    کراچی: مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوا، جس کے بعد لواحقین نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے بلدیہ حب ریور روڈ پر احتجاج کیا گیا اور پولیس نے بتای کہ احتجاج 3 سالہ عبد الرحمان کی لاش کے ہمراہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کھلے مین ہول پر فوری ڈھکن لگائے جائیں گے اور پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کرنے پہنچ گئے کیونکہ احتجاج کے باعث حب ریور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے تھے۔ ریسکیو حکام...
    کراچی: عید کے تین دن کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رکشے کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ...
    سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کراچی اور اسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات سے کئے جائیں۔رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی)  تعینات ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا...
    کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سےانتظامات سے کئے جائیں۔ رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی  کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی،اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔  حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین...
    کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور  گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا، 3 روز قبل بلدیہ میں مقابلے کے بعد قاسم اور شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کو عوام نے دیکھ لیا ہے، پی پی پی سے فیض عوام کو ان کے لوگوں کو پہنچتا ہے، عام پاکستان پارٹی عوام میں مقبول ہو رہی ہے، مئی یا جون میں کراچی میں جلسہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ذرائر ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل...
    ---فائل فوٹو  سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی سفارتخانے نے پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔سعودی مراسلے کے مطابق اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن ہوگی، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے جگہ مختص کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ حج پالیسی 2025 کی منظوری، سرکاری حج پیکج پونے 11 سے پونے 12 لاکھ تک متوقعوفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔ سعودی سفارت خانے کے مراسلے...
    واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت...
    واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت...
    ویب ڈیسک: حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ...
    کراچی: شہر قائد میں آج ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دنوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کی ہے۔   گزشتہ چند روز خاص طور پر عید کے دنوں میں  دن کے اوقات میں کراچی میں شدید گرمی  رہی جب کہ رات میں موسم نسبتاً بہتر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 جب کہ کم سے کم20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج کراچی میں کم سے...
    ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11E میں جنرل اسٹور پر شام ساڑھے سات بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باوزر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ Post Views: 1
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنےکی خبریں درست نہیں ہیں، وہ جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیےگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 گلشن بنگلوز کے قریب رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 22 سالہ نوجوان غلام بخش جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی حکام نے ان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔ ایک اور واقعہ میں ملیر معین آباد ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان 19 سالہ ارقم حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام نے ارقم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔
    کراچی میں عیدالفطر کے دوسرے روز فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے یونس چورنگی ٹائر والی گلی فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ قائد آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 50 سالہ دوست محمد کے نام سے کی گئی جو کہ چوکیدار بتایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کا واقعہ نامعلوم ملزمان کے فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سپر ہائی وے احسن آباد خادم سولنگی گوٹھ روٹ ڈی سیون بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ ابوبکر زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال...
    کراچی کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔ کیماڑی نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی جس کی اطلاع پر چھیپا کے رضا کاروں نے لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او ڈاکس نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 24 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جس کے ماتھے پر ہلکی سے چوٹ کا نشان ہے جو کہ گرنے کے باعث بھی لگ سکتی ہے۔ متوفی کی شناخت کے حوالے سے بائیو میٹرک سسٹم کی مدد حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش...
    عیدالفطر کے دوسرے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب تیز رفتار رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ عادل، 15 سالہ عاشق، 14 کامران، 19 سالہ اسامہ، 24 سالہ محمد اور 21 سجالہ نعمان کے نام سے کی گئی۔ سی ویو دو دریا کے قریب رکشے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں...
    کراچی: شہر بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران شہری گیس کی متواتر فراہمی سے محروم رہے جبکہ حکام کی جانب سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ عیدالفطر کی تعطیلات میں گیس کی متواتر فراہمی کے دعوؤں کے باوجود شہر کی وسیع آبادی گیس سے محروم رہی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، فردوسِ کالونی، عثمانیہ کالونی  گیس سے محروم رہے۔ اسی طرح لیاقت آباد، خاموش کالونی اور وحید آباد کے علاقے میں بھی گیس غائب رہی۔ عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار رہی...
    وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
    محکمۂ موسمیات نے گرمی میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ رواں ماہ اپریل تا جون ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمۂ موسمیات انجم نذیر کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی و شمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث گلیشئیرز پگھلنے کا عمل تیز ہو گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہو گا تاہم گلیشیئرز پگھلنے سے جھیلیں نمودار ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے ترجمان محکمۂ موسمیات...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ کا معمہ کئی روز بعد بھی حل نہ ہوسکا، وجوہات کا بھی تعین نہ ہوسکا۔ چار روز قبل لگنے والی پراسرار آگ کی شدت کم نہ ہوسکی، آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سیکیوریٹی انتظامات بھی کڑے کردیے گئے۔  عید کی تعطیلات میں من چلے نوجوانوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا بڑی تعداد میں نوجوان آگ کے مقام کا رخ کرنے لگے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سیکیورٹی سخت کرکے آگ کے مقام تک جانے والا راستہ عوام کے لیے بند کردیا گیا۔  دن کے وقت آگ محدود دکھائی دیتی ہے تاہم شام ڈھلتے ہیں آگ کی لپٹیں تیز ہوجاتی ہیں...
    کراچی: سابق وزیرخزانہ اورعام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ عیدالفطرکے موقع پر پر کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حادثات یا ٹریفک کا مسئلہ ناکام حکمرانی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 18 سال سے صوبے میں برسراقتدار ہے، روز حادثات ہو رہے ہیں، حاملہ خواتین سمیت شہری جاں بحق ہو رہے ہیں، یہ حکومت کی لاپرواہی ہے،...
    صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، آصف علی زرداری کو گذشتہ روز بخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدرآصف علی زرداری کی نگہداشت کررہی ہے، پارٹی رہنما کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا،...
    احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
    حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا۔ گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جب کہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کے لیے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ دریں اثنا،...
    کراچی: مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔ مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین...
    ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اپریل، مئی اور جون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول کے مطابق بارش ہوسکتی ہے۔ گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیزی سے ہوگا، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھے گا اور خشک سالی کا خدشہ کچھ کم ہوگا، مزید گلیشیئر پگھلنے سے جھیلیں پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں چند روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک کے بالائی وشمالی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے۔...
    کراچی :صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ صدر آصف زرداری گزشتہ روز انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔ صدر آصف زرداری کو گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے...
    ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
    صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی، انھیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
    کراچی(اے بی این نیوز)صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ، آصف زرداری کو ہنگامی طورپرنوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ، صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ لئے گئے ۔صدر مملکت انفکیشن کے باعث شدید متاثر ہیں آصف زرداری کو انفیکشن کے باعث بخار ہوگیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاندانی زرائع کے مطابق صدر زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں علاج جاری ہے ۔ سلمان اکرم راجہ ، شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی کو عمران خان کیساتھ ملاقات سے روک دیا
    کراچی (ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی، انھیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مزید :
    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کراچی کے شمالی علاقوں اسکیم 33، سرجانی، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا.
    کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔ Post Views: 1
    صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ خیال رہے کہ صدرِ مملکت عید منانے کے لیے 2 روز قبل نواب شاہ پہنچے تھے۔ انہوں نے گزشتہ روز عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی اور عید اپنے آبائی شہر نواب شاہ میں ہب منائی۔ Post Views: 1
    کراچی کے علاقے کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ چوتھے دن بھی جلتی رہی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ تعینات ہے۔ آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف پولیس نفری بھی تعینات ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتشگیر گیس پھیل سکتی ہے۔ فائر ایکسپرٹ کے مطابق آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔ Post Views: 1
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی۔پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل ابھی کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بولان میل کی روز روانگی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔یاد رہے کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز نے 31 مارچ سے بولان میل کی روزانہ روانگی کا اعلان کیا تھا۔
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
    کراچی کے علاقے رام سوامی اربع والی گلی میں لڑکی عمارت کی پہلی منزل کی کھڑکی سے گر کر زخمی ہوگئی۔ پولیس نے لڑکی کے ماموں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی سول اسپتال منتقل کردی گئی، تاہم لڑکی کا بیان نہیں لیا جاسکا۔ پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد بیان قلمبند کیا جائے گا۔ Post Views: 1
    کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 ای تھری میں واقع رہائشی عمارت میں فلیٹ کی بالکونی گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسری منزل کی بالکونی کے ساتھ گر کر میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں میاں بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔ Post Views: 1
    — فائل فوٹو برفانی تودے گرنے سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ آج چھٹے روز بھی منقطع ہے۔شدید برف باری کے بعد پھنڈر اور گرد و نواح میں موصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ کراچی: آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے۔ سابق صوبائی وزیر عبدالجہاں کا کہنا ہے کہ پھنڈر کے عوام گزشتہ 6 روز سے برف میں محصور ہیں، رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ایمرجنسی لگا کر پھنڈر کے سڑکیں بحال کرے۔
    صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ   مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید برآں پولیس نے  میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
    کراچی: ٹنڈو الہ یار کی نصیر کینال میں تیز رفتار کار جا گری جس کے باعث کار میں سوار چاروں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے، جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔ حادثے  میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔  
    بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ عید کے روز پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے...
    ویب ڈیسک:  بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی واضح رہے کہ عید کے روز پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے...
    —فائل فوٹو کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے خاتون کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اتفاقیہ گولی چلنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق کراچی محمود آباد میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی... پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ خاتون گھر میں بھتیجے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ای تھری میں واقع حنا ٹیرس اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے بالکونی گرنے کے حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیسری منزل کی بالکونی اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں امتیاز اور اس کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کو شہریوں نے تفریح مقام بنادیا۔عید کی پہلی رات لوگ آگ دیکھنے آگ کے مقام آگئے، سیلفیاں بنائیں۔ موقع پر تعینات پولیس اہلکار لوگوں کو آگ کے قریب جانے سے روکنے کے بجائے تماشا دیکھتے رہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر موجود ہے.  
    گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی، گلشن اقبال، کارساز میں عید کے پہلے روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق، جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی 89 موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک...
    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری...
    میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم عید کی خوشیوں میں افواج پاکستان کو نہ بھولے، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خوارج سے لڑنے والے اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، دعا کریں کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہو، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سہنے والوں کو بھی عید پر یاد رکھیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے شکار افراد کو بھی دعاوں میں یاد رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا...