فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری بھی تعینات ہے۔ واضح رہے کہ کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران تین روز قبل گیس اخراج کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور پھر شعلے آسمان سے باتیں کرتے نظر آئے تھے۔ ابتدا میں حکام نے آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم وہ رائیگاں گئی، جس کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے انتظار کرنے پر اکتفا کیا گیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بورنگ کے دوران زیر زمین پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا اور پھر آگ لگ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بورنگ کے دوران فائر بریگیڈ

پڑھیں:

کراچی کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت

ویب ڈیسک : ٹی پی ایل پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی تلاش کے لیے ٹیسٹ ویل کی کھدائی کے دوران گیس پاکٹ دریافت کرلیا ہے۔

ٹی پی ایل پراپرٹیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لکھے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ ابتدائی تکنیکی جائزوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ آزادانہ خیالات کی بنیاد پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ گیس کم بائیوجینک میتھین ہو سکتی ہے، جو قدرتی طور پر نامیاتی مادے کے سڑنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گیس ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ علاقہ قدرتی گیس کے ذخائر کا حصہ نہیں ہے اس لیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی یہ پاکٹ قدرتی طور پر ختم ہونے کا امکان ہے بشرطیکہ آگ کو جلنے دیا جائے۔ حالیہ ٹیسٹ معروف قومی اور بین الاقوامی مشاورتی اداروں کے تعاون سے کیے جانے والے وسیع مطالعات کے سلسلے کا حصہ تھا، جس میں جیو ٹیکنیکل اسٹڈیز، مٹی کی ساخت اور آلودگی کے ٹیسٹ، الیکٹریکل ریسسٹیویٹی (ای آر) سروے، ایک جامع ماحولیاتی اور سماجی اثرات کی تشخیص (ای ایس آئی اے) اور دیگر بیس لائن مطالعات شامل ہیں۔

چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار

پی ایس ایکس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 28 مارچ 2025 کی رات کو یہ واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد کمپنی نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھی مطلع کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت
  • کراچی: پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا
  • شوٹنگ کے دوران لگنے والے تھپڑ نے پاکستانی اداکارہ کی سماعت متاثر کردی
  • کراچی:کورنگی کریک میں بورنگ کے دوران گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی بجھ نہ سکی
  • کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھ سکی
  • کورنگی کریک میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ ملنے کے قوی امکانات
  • راولپنڈی: گزشتہ تین دن کے دوران گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے 12 واقعات، 2 جگہوں پر دھماکے
  • کورنگی میں 5 دن سے لگی آگ کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، مزید انکشافات
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن کی دکانوں میں لگی آگ بجھا دی گئی
  • کراچی: کورنگی میں چار روز سے زیرزمین بھڑکتی آگ کو نہ بجھایا جا سکا، وجوہات تاحال نامعلوم