بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ عید کے روز پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے
پڑھیں:
زلزلے کے جھٹکے، یا اللہ خیر
سٹی42: عید کے روز پاکستان زلزلے سے ہل گیا۔ کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلہ کے جھٹکے سندھ کے کئی شہروں میں محسوس کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 4 بج کر 11منٹ پر محسوس کیےگئے۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
شہریوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Waseem Azmet