کراچی میں جمعے اور ہفتے کو گرمی بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
دن میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
لاہور:پنجاب میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور موسم کے خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
موسم کے گرم ہوتے ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت 19ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم آئندہ دو تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ، جس کی وجہ سے موسم گرم ہی رہے گا۔