کراچی کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔

کیماڑی نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی جس کی اطلاع پر چھیپا کے رضا کاروں نے لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او ڈاکس نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 24 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جس کے ماتھے پر ہلکی سے چوٹ کا نشان ہے جو کہ گرنے کے باعث بھی لگ سکتی ہے۔

متوفی کی شناخت کے حوالے سے بائیو میٹرک سسٹم کی مدد حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے چھیپا سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

ون ویلنگ کے دوران بائیک بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی

حویلی لکھا: ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوانوں کی جان لیوا ون ویلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، حویلی نولکھا کا نوجوان ابو سفیان جان کی بازی ہار گیا۔

اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جب کہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، واٹر ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، 2 خواتین زخمی
  • ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو پُل سے نیچے پھینک دیا
  • ون ویلنگ کے دوران بائیک بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی
  • نوجوان کی ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی! محبت کی ایک نئی داستان رقم
  • کراچی میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک
  • شیخوپورہ میں کار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق
  • ٹنڈو الہ یار؛ تیز رفتار کار کینال میں جا گری، 4افراد جاں بحق
  • کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑیوں میں خوفناک تصادم