2025-04-02@12:15:05 GMT
تلاش کی گنتی: 16810

«میں زیادہ»:

(نئی خبر)
    یوں تو ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور بازاروں میں ہر طرف گہما گہمی ہے۔ دوسری جانب آپ کو معلوم ہونا چاہیے مختلف جرائم میں جیلوں میں قید کاٹنے والے بھی عید کی بھرپور تیاریاں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں عدالت نے عید سے قبل عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہیں ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو کپڑوں کے چار نئے جوڑے، جوتے اور ویس کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال سزا کاٹ رہے ہیں، گزشتہ...
    اکرم امام اوغلو استنبول کے مئیر ہونے کیساتھ حالیہ تُرک صدر "رجب طیب اردگان" کے سیاسی حریف شمار کئے جاتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کے مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ استنبول میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے سیاسی لیڈر "اکرم امام اوغلو" کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اکرم امام اوغلو استنبول کے مئیر ہونے کے ساتھ حالیہ تُرک صدر "رجب طیب اردگان" کے سیاسی حریف شمار کئے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے بعض سروے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اس وقت رجب طیب اردگان سے بھی زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کریں، کیوں کہ ہم کبھی یہ فیصلہ نہیں مانیں گے، اور ہمارے پاس یہ طاقت بھی ہے کہ وفاقی حکومت کو گرا سکتے ہیں۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ ہماری زندگی ہے، اس معاملے پر وفاق کو ہماری بات ماننی پڑےگی۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم کی جانب سے اس منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ مراد...
    کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) 4 اسلامی ممالک نے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان، 29 مارچ کی دوپہر کو شوال کے چاند کی پیدائش کے بعد کئی اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کی کوششیں جاری۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برونائی دارالاسلام کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش نے بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا اعلان کر دیا۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فوری احکامات جاری کر دیئے ۔ان کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ، متاثرہ خاتون کی دادرسی کے لیے سی پی او آفس پہنچ گئیں۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کو وزیر اعلی کا خصوصی پیغام پہنچایا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ فیصل آباد پولیس نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
    پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا۔ جرگہ ممبر حاجی کمال نے کہاکہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنرکرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھاکہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالاہوگئیں۔ ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ Post Views: 1
    برونائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پہلا اسلامی ملک جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، 29 مارچ کی دوپہر کو شوال کے چاند کی پیدائش کے بعد کئی اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کی کوششیں جاری، دنیا کے بیشتر ممالک میں 31 مارچ کو عید ہونے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش بھی ہو گئی۔   سپارکو کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا نیا چاند آج بروز ہفتہ 29...
    عید سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔جیل ذرائع نے کہا کہ عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پروفائل اپ ڈیٹس میں عارضی میوزک کلپس کو شامل کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس میں اب سونگ کلپس کو بھی باآسانی شامل کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر کے صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ واٹس ایپ کا اسٹیٹس فیچر واٹس ایپ اپ ڈیٹس کے طور پر ایپ میں موجود ہے جسے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب اسٹوریز فیچر کی طرح 24 گھنٹے بعد ازخود...
    کشمور، دو برادریوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے 5افرادجاں بحق firing WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز کشمور (آئی پی ایس )کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈانی ایٹ میانی تھانے کی حدود میں پیش آیا، قتل ہونے والوں میں بھٹو برادری کے دو اور بھنگوار برادری کے بھی دو افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ جاری اور دونوں فریقین مورچہ بند ہوگئے ہیں، تصادم کے سبب بڈانی شہر مکمل طور پر بند ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، دونوں گروپوں میں مزید جانی...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو عیدالفطر سے قبل سامان جیل میں پہنچادیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے عیدالفطر کے کپڑے اور دیگر چیزیں پہنچادی گئیں۔ انہیں عید پر پہننے کےلیے 4 نئے جوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔
    ایک مصری آزاد غوطہ خور نے بنا کسی آکسیجن ماسک لگائے بحیرہ احمر میں سب سے زیادہ پل اپس کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ 36  سالہ مصری خوطہ خور رامی عبدالحمید بحیرہ احمر میں 29 فٹ 6 انچ تیر کر سیدھے نیچے پہنچے جہاں ان کا پل اپ بار انتظار کر رہا تھا۔ مصری غوطہ خور رامی عبدالحمید  زیر آب 33 پل اپس کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، یوں انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالحمید کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عید کی چھٹیاں شرو ع ،فیکٹریوں ،بنگلوں اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے پردیسیوں کااپنوں سےعیدمنانےکیلئےآبائی علاقوں کی طرف جانا شروع کر دیا ہے،لاری اڈےپرپردیسیوں کارش بڑھ گیا،نرخ نامےبھی آویزاں جا ری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسےچکوال کاکرایہ1690،ٹوبہ کاکرایہ1060روپے،لاہور سے ظفروال ، نارووال کا کرایہ 690 ، سیالکوٹ 740 روپے،لاہورسے جھنگ 1250 ، گجرات کا کرایہ 590 روپے لیا جانے لگا۔ لاہورسےفیصل آبادکاکرایہ700،ملتان کاکرایہ2ہزارروپے،لاہورسےراجن پور3ہزاراورراولپنڈی کاکرایہ1600روپےمقررکیاگیا۔ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی ٹیمیں لاری اڈےپرمتحرک ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کی جانب سے سڑک کی دھلائی کا عمل بھی جاری ہے۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس لاہورکااوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی اولاہور کی تمام ڈویژنل ایس پیز کو کریک ڈاؤن...
    نیپیئر (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نےاپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز، اور ہوایانگ میرین اسٹڈیز سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ سی اہم جی کی “ساؤتھ چائنا سی ایکسپرٹ کمیٹی” اور “ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” کے اجراء کی تقریب چین کے شہر سان یا میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ “بحیرہ جنوبی چین میں استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور اسے امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ”ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی” کا قیام...
    خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بنوں سے بارودی مواد برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کے پی کے علاقے بنوں میں بارودی مواد ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مرکزی سڑک پر بھاری مقدار میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان روڈ پر سڑک کنارے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات...
    مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان کے معاملے پر پراسیکیوشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار آرائیں کا کہنا تھا کہ پولیس سے کیس میں پیش رفت رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانگی تھی جو نہیں ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صرف ایک دفعہ کیس کی پیش رفت رپورٹ دی، انوسٹیگیشن سے متعلق ہماری گائیڈلائنز پر آئی جی کی ہدایت کے باوجود عمل نہیں کیا گیا۔اسپیشل پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہماری گائیڈلائنز کے مطابق دیگر اداروں، خاص کر ایف آئی اے نے کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ارمغان کا اعترافی بیان قانون...
    دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت، اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاونٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیا...
    حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں شیر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی کے باوجود وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق  حکومتی قانون سازی اور پابندی کے باوجود وزرا کے عزیز و اقارب کی قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں میاں علی عباس پیرزادہ کو شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔    
    امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میساچوسٹس کے ایک وفاقی جج نے حکم دیا ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی ترک طالبہ رومیسا اوزترک، جس نے فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی تھی اور اسے رواں ہفتے وفاقی امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا، کو فی الحال ملک بدر نہ کیا جائے۔ امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے 30 سالہ اوزترک نامی خاتون کو ان کے میساچوسٹس میں واقع گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا، امریکی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کر دیا۔ میساچوسٹس...
    رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطین سے یکجہتی کیلئے القدس مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بنیاد بانی انقلاب اسلامی ایران "امام خمینی" رہ نے رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے جرائم پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے یوم القدس کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی شکاگو میں نکالی گئی جہاں مظاہرین نے صیہونی جرائم کی مذمت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے صیہونی مظالم کے خلاف غزہ کی عوام کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس مارچ کے انعقاد سے قبل بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے...
    الجزیرہ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس صرف اگست سے یہ عہدہ تھا اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بہت تیزی سے منسلک ہونے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس صرف اگست سے یہ عہدہ تھا اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بہت تیزی سے منسلک ہونے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلاحات کی ایک فہرست تیار کرے...
    اسلام ٹائمز: احتجاجی ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس، ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل و نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان سندھ مولانا قاضی احمد نورانی، رہنماء سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ محمد سعید عباسی، جنرل سیکرٹری سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ رحمان کورائی، جنرل سیکرٹری ہیئت آئمہ مساجد مولانا اصغر حسین شہیدی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کے بینر تلے عالمی یوم القدس کی...
    بھارت اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار بننے کے قابل نہیں، پاکستان کا بھارتی وزیر کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بھارت اقلیتی حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بیان لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کی جانب سے ریمارکس اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورت حال پر بحث سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا۔اپنے بیان میں شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن...
    راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔ جیل ذرائع نے کہا کہ عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔ Post Views: 1
    عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔  جیل ذرائع نے کہا کہ عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔  بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت دوسو چون روپے تریسٹھ پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت دو سو اٹھاون روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہیں۔ مزیدپڑھیں:سلمان خان کا فلموں کی کامیابی کے لیے کبھی دعا نہ کرنے کا انکشاف
    ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان نے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنی فلموں کی کامیابی کے بارے میں دلچسپ بات شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا نہیں کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کی کامیابی کا انحصار صرف ناظرین پر ہے، جو اسے دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، جو اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نےایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کے لیے دعائیں نہیں کیں، سوائے اپنی پہلی فلم “ میں نے پیار کیا“ کے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق ریماکس پرترجمان دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنےبیان میں کہابھارت اقلیتوں کےحقوق کا علمبرداربننےکی پوزیشن میں نہیں،بھارت خود اقلیتوں کےحقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا رہا ہے،پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو پالیسی کےطورپریقینی بناتےہیں، بھارت میں اقلیتوں کیخلاف کارروائیاں اکثر حکومتی عناصرکی ملی بھگت سےہوتی ہیں،بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت اورتشددکومنظم طریقے سےفروغ دینا ثابت شدہ ہے۔ ورلڈ بینک نے پنجاب میں اہم کام کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی مزیدکہاامتیازی شہریت قانون،اقلیتوں کےگھروں کی مسماری،گجرات قتل عام کھلی حقیقت ہیں،بابری مسجدکا انہدام،مندرکی تعمیر،مساجد اوردرگاہوں پرحملے بھی ثبوت ہیں،بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں...
    القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے حماس، حزب اللہ، انصار اللہ اور اہل غزہ اس معرکہ حق و باطل میں سرفراز ہونگے اور اسرائیل و امریکہ کے مقدر میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین نے عصر حاضر میں بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کے ہاتھوں غزہ کے قتل عام کے بعد آج منافقین کے مکروہ چہرے امت مسلمہ کے سامنے واضح ہو چکے ہیں۔ فلسطین حق اور صداقت کا میزان بن کر امت مسلمہ کے خائن غداروں کو رسوا کر رہا...
    ---فائل فوٹو  فیصل آباد میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔اجتماعی زیادتی کیس کے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 25 مارچ کو شوہر کے ساتھ گھر جاتے ہوئے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعے میں ملوث دو ملزمان علی شیر اور فیصل گرفتار ہیں جبکہ تیسرے ملزم عمر حیات کی تلاش جاری ہے۔
    اسلام آباد/کوئٹہ:قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے کوئیٹہ میں ان کے مرکزی مدرسہ میں گئے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی عظیم علمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ملت اسلامیہ اور بالخصوص بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ سیدال خان نے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما وطن...
    بیجنگ :بوآؤ فورم فار ایشیا کی 2025 کی سالانہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ چار دنوں میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2,000 نمائندے بحیرہ جنوبی چین کے ساحل پر جمع ہوئے اور دانش مندی کا تبادلہ کیا۔ ڈیلوئٹ چائنا بورڈ کی چیئر پرسن جیانگ ینگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پاسداری کی ہے، ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی معیشت میں ایشیا کے حصے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایشیا کی معاشی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے میانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام میانمار میں آنے والے زلزلے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین اور میانمار ہم نصیب معاشرے میں دکھ سکھ کے شریک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارہ پایا جاتا ہے ۔...
    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ سینما انڈسٹری کی بقا ء کے لئے زیادہ سے زیادہ فلموں کی ضرورت ہے ،پاکستانی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے بالی ووڈ کی فلموں کو جگہ ملی اور اسی وجہ سے سینما مالکان بھارتی فلموں کو اپنے سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کرتے رہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس کسی نے بھی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہو وہ اس سے آمدن کی توقع بھی رکھتا ہے ، پاکستان میں سالانہ 14سے 16فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں جس سے سینما انڈسٹری بحرانی کیفیت سے دوچار ہو جاتی ہے ۔ پاکستان میں مسلسل فلموں کی نمائش کے ساتھ...
    دائیں سردار اختر مینگل، بائیں تصویر میں شاہد رند— فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لک پاس خودکش دھماکے کے مقام کے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا۔شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں، دھماکے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ترجمان حکومتِ بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا، سردار اختر مینگل اور ان کی قیادت حملے میں محفوظ رہی، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ترجمان نے کہا ہے کہ لک پاس کے پاس...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے تیز رفتار ٹینکر حادثے میں گرفتار ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، نمبر پلیٹ رپورٹ پشاور سے موصول ہونی ہے۔ کراچی: میاں بیوی اور بچی کو کچلنے کا کیس، ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کا ریمانڈ منظورکراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں میاں بیوی اور بچے کو کچلنے کے کیس...
    کندھ کوٹ میں بھنگوار اور بھٹو برادری کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈانی ایٹ میانی تھانے کی حدود میں پیش آیا، قتل ہونے والوں میں بھٹو برادری کے دو اور بھنگوار برادری کے بھی دو افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں فائرنگ کا سلسلہ جاری اور دونوں فریقین مورچہ بند ہوگئے ہیں، تصادم کے سبب بڈانی شہر مکمل طور پر بند ہے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، دونوں گروپوں میں مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان گزشتہ روز گدھا گاڑی کے معاملہ پر تصادم ہوا تھا،...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کی حمایت کے الزامات اور متازعہ اقدامات پر ردعمل کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے قطری نشریاتی ادارے”الجزیرہ“ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے اگست2024میں یہ عہدہ سنبھالا تھا انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بہت تیزی سے منسلک ہونے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے رہی ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلاحات کی ایک فہرست تیار کرے گی جس میں کیمپس پولیس کو گرفتاری کے اختیارات دینا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے لیے نئی نگرانی شامل...
    بھارت حریت پسند جماعتوں کو زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی کی سیاست سے دور کرنے کے منصوبے پر کاربند ہے۔ اب تک 3 حریت تنظیموں نے آزادی کی سیاست سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان جماعتوں میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ(JKPM) ، جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک پولیٹیکل موومنٹ(JKDPM) ، جموں سے تعلق رکھنے والی جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ شامل ہیں۔ بھارت زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت سے آزاد سیاسی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے لیے اس نے دوغلی حکمت عملی اپنائی ہے۔اول یہ کہ حریت پسند جماعتوں کو تحلیل کر دیا جائے اور دوسرے مرحلے میں ان کی جگہ کشمیر سے تعلق رکھنے...
    میانمار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )میانمار میں شدید زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے اور تباہی کا شکار ہونے والی والی عمارتوں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے کاروائیاں کی جارہی ہیں 7.7 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد1ہزار50تک پہنچ گئی ہے جبکہ3ہزار کے قریب زخمی اور30سے زیادہ لاپتہ ہیں .(جاری ہے) امریکی نشریاتی نے یہ اعدادوشمار میانمار کی فوجی حکومت کے حوالے سے بتائے ہیں عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سارے علاقے میڈیا کی رسائی سے باہر ہیں اور معلوم نہیں کہ ان علاقوں میں کتنا نقصان ہوا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دوبڑے...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔پی سی بی کے مطابق سمیع الحسن برنی نے ذمہ داریوں کو عمدگی سے انجام دیا۔ سی او او پی سی بی سمیر سید کا کہنا ہے کہ بورڈ سمیع الحسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ رشید پی سی بی کی میڈیا ڈائریکٹر تھیں، انہوں نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے بدترین شکست دے دی
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )فیصل آباد میں غیر معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی کے باعث پیاز کی پیداوار میں کمی آئی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کاشتکار بلال احمد نے کہا کہ معیاری بیج سے لے کر کھاد تک ہر چیز مہنگی ہے، پیداوار میں کمی کا ایک اور مسئلہ خراب معیار کے بیج اور کھادوں کی بلا تعطل فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ منڈی میں جعلی بیجوں اور کھادوں کے پھیلا وکو روکیں تاہم آج تک کسان اعلی معیار کے بیج اور کھاد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں معیاری بیج اور خالص کھاد کے بغیرہم مطلوبہ پیداوار حاصل...
    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم  نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  خان کی...
    ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کے عملے کی جبری برطرفی کے معاملے پر ایک وفاقی جج نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی آٹھ دہائیوں پرانی امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس کو ختم کرنے کی کوششوں کو روک دیا، اور اس اقدام کو ’’من مانی اور غیر معقول فیصلہ سازی کا ایک کلاسیکی کیس‘‘ قرار دیا ہے۔ جج جیمز پال اوٹکن نے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کو، جو وائس آف امریکہ چلاتی ہے، 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈنگ...
    کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس اگست سے یہ عہدہ تھا۔ ٹ ڈاکٹر کترینہ آرمسٹرانگ نے استعفیٰ کولمبیا یونیورسٹی کے اس اعلان کے بعد دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلاحات کی ایک فہرست تیار کرے گی جس میں کیمپس پولیس کو گرفتاری کے اختیارات دینا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے لیے نئی نگرانی شامل ہے۔ مزید پڑھیں:اسرائیل کیخلاف احتجاجی طلبا کو گرفتار کروانے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی  یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی  کی منسوخ کی جانے والی 40 کروڑ ڈالر کی سالانہ وفاقی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ایک امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امریکی فنڈز سے چلائے جانے والی بین الاقوامی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ (VOA) کو بند کرنے کی کوششوں کو روک دیا۔ جمعہ کے روز عدالت نے اس فیصلے کو منجمد کرتے ہوئے اس اقدام کو ''من مانی اور غیر منطقی فیصلہ سازی کی ایک غیر معمولی مثال‘‘ قرار دیا۔ اپنے حکم میں جج جیمز پال اوٹکن نے نشریات کی بحالی کا براہ راست حکم نہیں دیا لیکن انہوں نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں رواں ماہ اچانک معطل کر دیا...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی بس اڈوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جن میں فیض آباد، منڈی موڑ، کراچی کمپنی اور 26 نمبر بس ٹرمینلز شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان ٹریفک پولیس افسران نے گاڑیوں کے کرایہ نامہ چیک کیے گئے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے متعدد ٹرانسپورٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ مسافروں کو وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس بھی کروایا گیا۔...
    وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔   وزیرخزانہ نے بھی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی تصدیق کردی،  وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔حکومت نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی توجہ مرکوز کرلی۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت کے شعبوں کو ٹیکس...
    مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے  کہ بلوچستان میں تمام لوگ بیگناہ ہیں تویہ سب چیزیں کون کررہاہے، جعفرایکسپریس کویرغمال بنا نے والے دہشتگرد تھے،ان کے نام اورپتہ کسی کومعلوم ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتہ افراد کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے، جبکہ ڈویلپمنٹ اور گورننس کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا، اگر بلوچستان میں تمام لوگ بے گناہ ہیں تو یہ سب کارروائیاں کون کر رہا ہے؟ جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد تھے، ان کے نام اور پتہ کسی کو معلوم نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو لوگ "را" اور ہندوستان کے ایجنڈے...
    گجرانوالہ: ہوٹل سے لائی گئی مضر صحت بریانی کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق عالم چوک کے قریب تھانہ اروپ کی حدود میں دو بچے بریانی کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کے والد مبشر نے اپنے اہل خانہ کے لیے قریبی ہوٹل سے بریانی خریدی تھی۔ بریانی کھانے کے کچھ دیر بعد کمسن عبدالہادی اور خضرہ کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔  واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مبشر کی دو شادیاں ہیں اور معاملہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) جمعے کو میانمار کے وسطی حصے میں 7.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے دور دراز علاقوں جیسے کہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک تک محسوس کیے گئے۔ جمعے کو میانمار میں سات اعشاریہ سات کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بھارت، بنگلہ دیش اور چین میں بھی محسوس کیے گئے۔ میانمار کی فوجی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 1,002 ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2,376 ہے۔ دنیا کے کئی ممالک، جن میں بھارت، انڈونیشیا، فرانس اور امریکہ شامل ہیں، نے امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی...
    شفقت علی خان— فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں۔دفترِ خارجہ میں بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے، وہاں اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کا نوٹس لے لیا، دفتر خارجہحکومت پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔مریم نواز نے حکم دیا کہ تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں ، پٹی کمشنرز زائدکرایوں کی وصولی روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی او تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی کا حکم...
    مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی کے مختلف مقامات پر لگی لائٹوں کو جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کردیا ہے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ کے صحنوں، چھت اور راہداریوں میں تیز روشنی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں۔مسجد نبوی میں لگائی جانے والی ایل ای ڈیز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 459 ہے جنہیں روایتی بلبوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔نئی ایل ای ڈیز سے جہاں روشنی زیادہ ہوتی ہے بلکہ ان سے حرارت بھی خارج نہیں ہوتی جس سے نظر بھی متاثر نہیں ہوتی اور ماحول بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔
    پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ ہفتوں میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر نے شدت پسندوں کے حملوں نے سیکورٹی صورتحال کو انتہائی نازک بنا دیا ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ، پشاور میں بم دھماکے، اور بلوچستان میں سرکاری اداروں پر فائرنگ جیسے واقعات نے حکومت اور عوامی حلقوں میں تشویش بڑھا دی ہے۔ اس بحران کے پیشِ نظر، اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان، اور سیاسی قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں ریاست کی پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کا عزم...
    پاکستان دشمنی کے کئی چہرے ہیں، مگر ان کا ایجنڈا ایک ہے: انتشار، بدامنی، اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنا۔ بی ایل اے ایک مسلح دہشت گرد گروہ ہے، ماہ رنگ اس کا سہولت کار چہرہ ہے، اور پی ٹی آئی وہ سیاسی قوت ہے جو ریاست کو کمزور کرنے کی ہر سازش میں براہ راست یا بالواسطہ شامل رہی ہے۔ یہ تینوں مختلف نام اورحیثیتیں رکھتے ہیں، مگر ان کے مفادات ایک جیسے ہیں۔ جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں ریاست نے پوری قوت سے ان عناصر کو کچلا، مگر حیرت انگیز طور پر کچھ لوگ اس کے خلاف احتجاج میں سرگرم ہو گئے۔...
    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے 1998ء اور 1999 ء کے دوران لندن میں دو بار ملاقات ہوئی۔ چند روز پہلے جب یہ خبر پڑھی کہ حسن نواز شریف انگلینڈ میں ٹیکس نادہندہ قرار پائے ہیں تو ان سے ہوئی یہ ملاقاتیں یاد آگئیں۔ اس مد میں حسن نواز شریف کو لندن کی عدالت نے بھاری جرمانہ عائد کیا۔ میں انگلینڈ میں 1998 ء میں گیا۔ پہلی بار حسن نواز سے تب ملا جب میں اپنے ایک مہربان چوہدری سعید کے ہمراہ لندن پارک لین میں واقع ان کے گھر گیا۔ یہ اپارٹمنٹ نما گھر تھا جسے بہت سادگی سے سجایا کیا گیا تھا۔ ہمیں جس ڈرائنگ روم میں بٹھایا گیا اس کے صوفے اور...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری اور سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انڈر-23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر کے کھلاڑی کراچی آئیں گے، جو نہ صرف کھیلوں کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔ انہوں...
    امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نیو یارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔امریکی اخبار کے مطابق نیو یارک کی عدالت کے فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہو گئی ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا ہے تاہم جج نے وائس آف امریکا کی بحالی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے...
    پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) پاکپتن میں8 سالہ بچے نے عید کیلئے پیسے نہ ملنے پر ماں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پاکپتن میں محلہ گلزارآباد میں عید کے لیے پیسے نہ ملنے پر 8 سالہ بیٹے نے اپنی ماں ثوبیہ بی بی کے سینے میں قینچی گھونپ کر زخمی کردیا ۔(جاری ہے) ثوبیہ گہرے زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کمسن ملزم کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان آصف زرداری کو خط دیا۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور نے خط میں لکھا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، ضم اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا لیکن ابھی تک اس آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔انہوں نے لکھا کہ سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جوغیر آئینی ہے، مالی وسائل کی تقسیم کے لیے 10 واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں تھائی لینڈ اور میانمار کی عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی وائس آف امریکا (VOA) کو بند کرنے کی کوششوں کو روک دیا، جو امریکی مالی امداد سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس ہے۔ عدالت نے اس اقدام کو من مانے اور بے بنیاد فیصلوں کی کلاسک مثال قرار دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اپنے حکم میں جج جیمز پال اوٹکن نے براڈکاسٹس کی بحالی کا حکم نہیں دیا۔ تاہم، اس نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو 1,200 سے زیادہ صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا جنہیں اس مہینے کے شروع میں اچانک چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف سابق چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی تھی۔ رسل ڈومینگو جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈکوچ بھی رہ چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10، ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی لاہور قلندرز کے نومنتخب ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ اس موقع پر فرنچائز کے سی ای او...
    میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، جب امدادی کارکنوں نے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وسطی میانمار کے شہر ساگانگ کے شمال مغرب میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے چند منٹ بعد ہی 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے سے میانمار کے مختلف علاقوں میں عمارتیں تباہ ہوئیں، پل منہدم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ )کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جعلی ادویات کے خاتمہ سے محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔ ترجمان ڈریپ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے صوبائی صحت حکام کے ساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ اس حوالہ سے سی ای او ڈریپ نے کہا ہے کہ بھاری مقدار میں غیر قانونی ادویات کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں غیر قانونی طور پر یوروگرافن 76 فیصد انجکشن...
    فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ماہرنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ سمیت دیگر  رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف خضدار سے کوئٹہ تک کے لیے لانگ مارچ جاری ہے۔مرکزی رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی آغا حسن بلوچ کے مطابق بی وائی سی کے رہنماؤں کی رہائی کے حق میں پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ روز خضدار سے لانگ مارچ شروع ہوا ہے۔ سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاوکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز سمی دین بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرکاء قلات اور سوراب سے ہوتے ہوئے رات مستونگ پہنچے، ان کا دعویٰ ہے کہ مارچ کے شرکا...
    بھارتی کامیڈین اداکار شریاس تلپڑے نے خود پر لگے دھوکہ دہی کے الزام اور مقدمے پر اپنا ردعمل دے دیا۔ شریاس تلپڑے کے مداح حیران رہ گئے جب اداکار کا نام ملٹی اسکور چٹ فنڈ گھوٹالے میں آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان کے اور 14 دیگر افراد کیخلاف اتر پردیش میں دیہاتیوں کیساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم اب اداکار شریاس تلپڑے کی ٹیم نے اب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار پر لگے تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ شریاس تلپڑے کی ٹیم نے چٹ فنڈ گھوٹالے میں اداکار کے مبینہ ملوث ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بیان جاری کیا جس میں...
    قیصر کھوکھر: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے ہمت کارڈ پروگرام میں مس کنڈیکٹ، نااہلی اور عدم دلچسپی پر 2 افسران کو معطل کر دیا۔  معطل ہونے والے افسران میں ڈائریکٹر سردار صدیق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد شامل ہیں۔ دونوں افسران کو ہمت کارڈ پروگرام میں ناقص کارکردگی اور بدانتظامی کے تحت پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا گیا ہے۔  معطلی کے بعد صوبائی وزیر نے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی کی جا سکے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔ کراچی  69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ مزید :
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز  زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔  وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے  نمایاں آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔  مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ 
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مشکل کے ان لمحات میں ہماری دعائیں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور میانمار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔وزیراعظم نے مدد کی پیش کش کرتے ہوئے ان کے تحفظ اور اس تباہی سے جلد بحالی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
    امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑاسپلائر ہے۔ امریکی انٹلیجنس ڈائریکٹر کے مطابق بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت عالمی منشیات اسمگلنگ کا...
    برسلز سے جاری ایک بیان میں انھوں نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کی طرف سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز  زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے: وزیرِ اعلیٰ پنجابوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے، یہ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی ہے...
    میانمار میں تباہ کن زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے، میانمار اور بینکاک میں عمارتیں گرنے سے144 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کا شہر سیگناگ میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کے بعد 6.4 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا جبکہ وقفے وقفے سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ میانمار کے سرکاری ٹیلی ویژن ’ ایم آر ٹی وی ’ نے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر بتایا کہ زلزلے میں کم از کم 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے میانمار کی الگ تھلگ فوجی جنتا کی جانب...
    کورنگی، ملیرکی ضلعی عدالتیں اور جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیرات من پسند ٹھیکیداروں کے حوالے میسرز جویا اور میسرز یاور کو سیپرا کی ویب سائٹ اوراشتہار شائع کیے بغیر ٹھیکے دے دیے گئے محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے 8 ارب روپے کے ٹھیکوں میں سیپرا قواعد کی دھجیاں اڑادیں، اشتہار جاری کرنے کیے بغیر ہی ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو جاری کر دیے، وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری کی سفارش۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 5ارب روپے کی لاگت سے عدالت کی تعمیر ہونی ہے ، ملیر ضلع عدالت میں بار روم، بار کی لائبریری اور 10اضافی عدالتی کمرے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونگے ، باتھ آئی لینڈ میں جوڈیشل اکیڈمی کی...
      نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے، اجلا س میں فیصلے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے ۔گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے...
      چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت کو لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا، ڈپٹی رجسٹرار کو کیس دوبارہ نئے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے...
      زرمبادلہ کے ذخائر 54کروڑڈالر سے کم ہوکر کم ترین سطح 10.6 ارب ڈالر پرآگئے اسٹاف لیول معاہدے کے باوجود مئی جون تک آئی ایم ایف کی قسط ملنے کی امید نہیں،ذرائع پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54 کروڑڈالر کم ہوکر6ماہ کی کم ترین سطح 10.6 ارب ڈالر پرآگئے ۔سرکاری حکام کے مطابق پاکستان نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کا یہ قرضہ اس ماہ کے پہلے اور تیسرے ہفتے 2مساوی قسطوں میں ادا کیا ہے ۔آئی سی بی سی نے پاکستان کو یہ قرضہ تقریباً 7.5 فیصد کی فلوٹنگ شرح سود پر2سال قبل دیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس بینک...
    جیل عملے نے پہلے عدالتی آرڈر کی تصاویر بنا کر سپرنٹنڈنٹ جیل کو دیں جیل حکام نے عدالتی آرڈر کی فائل اندر منگوائی اس کے بعد واپس کردی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کی ہیں، جیل حکام نے عدالتی احکامات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
    لاہور: پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔   موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا  ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا  ہے۔ خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ آج لاہور میں درجہ حرارت 18سے کم ہو کر 16 ڈگری پر آگیا ہے۔ا سی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہو کر 30 تک آنے کے امکانات...
    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکا تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ...
    ڈیرہ غازی خان: پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے عیدالفطر کی آمد سے قبل امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کر دیں۔اس سلسلے میں پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لکھانی چیک پوسٹ پر 20 سے 25 خوارجی دہشتگرد چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، سنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال کیا تاہم پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے بہادر جوانوں...
    میانمار میں جمعہ کے روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 732 زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں زیرِ تعمیر عمارت کے گرنے سے وہاں کام کرنے والے 100 مزدور لاپتا ہیں۔ مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ میانمار کے فوجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل آنے والے طاقتور زلزلے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1,002 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دو ہزار 376 افراد زخمی جبکہ 30 تاحال لاپتا ہے۔ 694 افراد منڈلے، 94 دارالحکومت نیپیئی داو، 30 کیاک سی اور 18 ساگائنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ منڈلے میانمار کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جنوبی سوڈان میں تیزی سے بگڑتے حالات پر خبردار کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پر سیاسی بات چیت شروع کرنے، گرفتار حکام کی بلاتاخیر رہائی اور 2018 کے امن معاہدے کی تعمیل کے عزم کی تجدید پر زور دیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے نئے اور سب سے زیادہ غریب ملک پر تاریکی کے بادل منڈلا رہے ہیں جو خوفناک طوفان برپا کر سکتے ہیں۔ جنوبی سوڈان کے حالات کو معمولی سمجھنا غلط ہو گا کیونکہ وہاں جو کچھ دکھائی دے رہا ہے اس سے 2013...
    قیصر کھوکھر: محکمہ لائیو سٹاک نے کسانوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے متعلق الرٹ کرتے ہوئے سندھ کے بارڈر پر خصوصی چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔  محکمہ لائیو سٹاک نے عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ کسانوں کو اس بیماری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں اور وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ویٹرنری ہسپتالوں میں بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ کیس کو فوراً علاج فراہم کیا جا سکے۔ سندھ میں بیماری کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے روکا جا...