وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے، یہ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی بس اڈوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جن میں فیض آباد، منڈی موڑ، کراچی کمپنی اور 26 نمبر بس ٹرمینلز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان
ٹریفک پولیس افسران نے گاڑیوں کے کرایہ نامہ چیک کیے گئے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے متعدد ٹرانسپورٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ مسافروں کو وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس بھی کروایا گیا۔ اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ شہری زائد کرایہ اور نامناسب رویہ کے متعلق شکایت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر درج کروائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک پولیس زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز عید کیپٹن (ر) ذیشان حیدر