ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا گیا، سابق چیف جسٹس اف پاکستان نے ہم نے نشان چھین لیا، کے پی سینٹ کے انتخابات پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ابھی تک الیکشن نہیں ہو رہے، اس پر قوم آپ کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔
رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل عمل درآمد نہیں کررہے، عمران خان کے مقدمات عدالتوں میں نہیں لگ رہے، اس صوبے کے علاوہ باقی پاکستان ہمارے لیے کنٹینرستان بن گیا ہے، ہم اٹک پل کے اس پار نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس کے بعد نہ صرف ہمارے لیے بلکہ میڈیا کے لئے بھی مسائل کا سامنا ہے، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابھی تک ہمارے سوشل میڈیا کے گرفتار کارکنوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا،ملک میں طاقت کا ننگا ناچ جاری ہے، گرفتار کارکنان کو پیش کیا جائے، ایسے اقدامات سے نفرتیں بڑھیں گی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پھر کہتے ہیں کیوں نفرت کیا جا رہا، عدالتی فیصلوں کے باوجود عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، عید کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر عدالت اپنی فیصلے منوا نہیں رہے اور اس کی بے توقیری کی جارہی ہے تو پھر یہ سلسلہ بند ہو چاہیئے۔ قوم سوال کررہی کہ اگر وہ ایک معمولی افسر سے عڈالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر سکتی تو پھر اس کو بند کیا جانا چاہیئے، عمران خان سے بند ملاقاتوں پر پابندی ختم کرنا چاہیے، ایسے افسران کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، امید ہے اب عمران کی بچوں سے بات کروا دی جائے گی اور کتابیں بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص سے اتنا خوف کبھی نہیں دیکھا، نومبر کے بعد 5 ہزار کارکنان ہمارے گرفتار ہوئے ہیں، اگر ساتھ دینے والوں نے حکومت سے ہاتھ اٹھا لئے تو کل انہیں بھی مشکلات ہونگی، اور ہاتھ ہٹتے زیادہ دیر نہیں لگتی، پتہ بھی نہیں چلتا ہاتھ کب آٹھ گیا؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم کی اجازت نہیں نے کہا کہ کیا جا
پڑھیں:
عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملا تو وہ تمام باتوں سے واقف تھے اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عدالتی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔
عید الفطر پر میٹرو بس سروس کا شیڈول جاری
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پریس کانفرنسیں نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اہم ہیں۔ میرے حوالے سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کا پارٹی میں پہلے بھی کوئی عمل دخل نہیں تھا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر آئیں لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ اتحادیوں سے بھی مشاورت ہو رہی ہے اور وقت کے ساتھ سب کچھ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ جبکہ میں پارٹی سے کسی کو بھی نہیں نکالتا بلکہ یہ فیصلے بانی پی ٹی آئی خود کرتے ہیں۔
کراچی: سوئی سدرن نے عید الفطر پر گیس کا شیڈول جاری کردیا
مزید :