وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز  زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔  وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے  نمایاں آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔  مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرایہ وصول

پڑھیں:

موٹروے پولیس ان ایکشن، لاکھوں روپے سے زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس کروادیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کیخلاف کارروائیاں کیں۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس اصغرعلی یوسفزئی نے کہا کہ کارروائیوں میں اب تک 9 لاکھ روپے سے زائد مسافروں کو واپس کئے جا چکے ہیں۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ بس مالکان کو8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے، زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جا رہے ہیں۔

مسافر ہیلپ لائن 130 پر زائد کرایہ کی شکایت درج کرائیں، اوور لوڈنگ اورزائد کرایہ وصولی برداشت نہیں کی جائے گی، مسافروں کے حقوق کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
دنیا کی سب سے چھوٹی بکری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
  • موٹر وے پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن
  • پنجاب حکومت کی کارروائی، ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے
  • مریم نواز کا چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم
  • مریم نواز کا عید پرزیادہ کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری ، غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
  • زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے: صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • موٹروے پولیس ان ایکشن، لاکھوں روپے سے زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس کروادیا