بلوچستان کی صورتحال پر مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا بڑا بیان
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام لوگ بیگناہ ہیں تویہ سب چیزیں کون کررہاہے، جعفرایکسپریس کویرغمال بنا نے والے دہشتگرد تھے،ان کے نام اورپتہ کسی کومعلوم ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل میں لاپتہ افراد کا معاملہ سب سے زیادہ پیچیدہ ہے، جبکہ ڈویلپمنٹ اور گورننس کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا، اگر بلوچستان میں تمام لوگ بے گناہ ہیں تو یہ سب کارروائیاں کون کر رہا ہے؟ جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے دہشت گرد تھے، ان کے نام اور پتہ کسی کو معلوم نہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو لوگ "را" اور ہندوستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ کیسے مذاکرات ہو سکتے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی صحافی لاپتہ نہیں ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کرم میں راستے محفوظ بنانے کیلئے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، بیرسٹر سیف
پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں اور کرم میں راستے مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جو معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے مرکزی معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے-
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل-پاراچنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے-
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت صدی سے زائد پرانے تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہی ہے،کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کرم کو بنکرز اور اسلحے سے پاک کیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے تقریباً 900 بنکرز اب تک مسمار کیے جا چکے ہیں، بنکرز کی مسماری کے بعد اسلحہ جمع کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا-
مشیر اطلاعات نے کہا کہ ضلع کرم میں مستقل قیام امن کے لیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ناگزیر ہے اسی لیے تمام تر معاملات کی نگرانی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خودکر رہے ہیں-